کائنات نیوز! امریکہ میں شادی کے اگلے روز ایک دلہن کو فیس بک پر ایسا پیغام موصول ہو گیا کہ شادی کی ساری خوشی غارت ہو گئی اور زندگی کاسب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 41سالہ دلہن اوبرے لین کا علق امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر ورنال سے ہے جس کی گزشتہ دنوں 35سالہ جسٹن انفریڈ نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی
تاہم شادی کے اگلے روز ہی اسے فیس بک پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں اسے بتایا گیا ہے کہ اس کے نئےنویلے شوہر کے کسی اور خاتون کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔ پیغام بھیجنے والے نے اوبرے کو بتایا کہ اس کے پاس اس کے شوہر اور اس کی خفیہ گرل فرینڈ کی قابل اعتراض تصاویر بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب اوبرے نے پیغام بھیجنے والے پر اعتبار کرنے سے انکار کیا تواس نے واقعی اس کے شوہر کی ایسی شرمناک تصاویر بھیج دیں جو اس کی بے وفائی ثابت کرنے کے لیے کافی تھیں۔ یہ تصاویر پا کر اوبرے نے جسٹن سے اس حوالے سے پوچھاتواس نے بادل نخواستہ اعتراف کر لیاکہ اس کی 8ماہ سے ایک خفیہ گرل فرینڈ ہے۔ شوہر کے اس اعتراف پر دل گرفتہ خاتون نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ”میں تباہ ہو کر رہ گئی ہوں۔ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے جسٹن نے مجھے دھوکہ دے کر شادی کی ہے۔
وہ میرا منگیتر ہوتے ہوئے کسی اور کے ساتھ بھی تعلق میں تھا اور اب میرا شوہر ہو کر بھی اس نے وہ تعلق ختم نہیں کیا تھا۔ میں اس سے الگ ہو چکی ہوں تاہم اب وہ ہمہ وقت مجھے پیغامات بھیجتا رہتا ہے جن میں وہ معافی مانگتا ہے اور مجھ سے محبت کا اظہار کرتا ہے لیکن اب میرے خیال میں ہماری شادی مزید نہیں چل سکے گی اور میں اےسے دھوکے باز کے ساتھ مزید نہیں رہ پاؤں گی۔“
اپنی رائے کا اظہار کریں