خوبصورت بچے کن مہینوں میں پیدا ہوتے ہیں ؟

خوبصورت بچے

کائنات نیوز! خوش قسمت کو ن ہوتا ہے؟ خوش قسمتی کا معیار کیا ہے اور کیسے جانچا جائے کہ کونسا شخص خوش قسمت ہے اور کونسا بد قسمت ؟یہ بات تو طے ہے کہ تمام کے تمام لوگ خوش قسمت ہی ہوتے ہیں ان کے اعمال اور ان اعمال کے نتیجے کسی حد تک ان کی قسمت پر اثر انداز ہوتے ہیں لیکن پھر بھی اس تحریر میں ماہر ین علم نجوم کے تجربات و مشاہدات کے مطابق بتایا جائے گا کہ کون سے بچے خوش قسمت ہوتے ہیں

اور وہ کس ماہ میں پیدا ہوتے ہیں ماہرین علم و نجوم کے تجربات و مشاہدات کے مطابق کچھ افراد کی خوش قسمتی کی وجہ ان کی تاریخ پیدائش ہوتی ہے۔ماہرین نے سال کے بارہ ماہ میں پیدا ہونے والے بچوں سے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے ان کی خوش قسمتی ف اور دیگر حوالوں سے پیش گوئی کا ایک چارٹ بھی مرتب کیا ہے اس تحریر میں ماہرین علم نجوم اور سائنسی ماہرین دونوں کی رائے سے آگاہ کیاجائے گا۔جنوری میں پیدا ہونے والا بچہ عقل مند معاملہ فہم حوصلہ مند ہم درد مستقل مزاج سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔فروری میں پیدا ہونے والا بچہ سلیقہ شعار ہنر مند زندہ دل ہنس مکھ سینما تھیٹر اور کھیل کود تماشے کا شوقین جبکہ منصف مزاج بھی ہوگا مگر تنہائی پسند ہوگا یعنی وہ چیزوں میں حصہ نہ لے گا وہ سینما میں بھی جائے گا تھیٹر میں بھی جائے گا کھیل کود اور تماشے کا بھی شوقین ہوگا لیکن اپنی ذاتی زندگی میں وہ تنہائی پسند ہوگا۔

مارچ میں پیدا ہونے والے بچے کو لے کر بہت ساری باتیں کی جاتی ہیں۔اور مارچ میں پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ عقل مند ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ سخی اور دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر بھی ہوتا ہے ۔اپریل میں پیدا ہونے والے بچوں کی بات کی جائے تو اپریل میں پیدا ہونے والا بچہ عالی دماغ جدت طراز کا کامیاب تاجر ہوگا بہادر بھی ہوگا جوشیلہ بھی پختہ خیالات والا بھی دھن کا پکا بھی اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل بھی ہوگا ۔مئی میں پیدا ہونے والا بچہ سراغ رساں تلاش حق کا دلدادہ کامیاب وکیل عالی دماغ راسخ العقیدہ دھن کا پکا طبیعت سے اشتعال پذیر اعلیٰ منتطم اور دشمنوں پر غالب اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوتا ہے ۔جون میں پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ چالاک متزلزل خیالات مگر دولت حاصل کرنے والے ہوتے ہیں پر لے درجے کے سازشی معاملے اور سیاست کے شوقین ہوتے ہیں ۔

جولائی میں پیدا ہونے والا آرام طلب شوقین مزاج موسیقی کا شوقین محفل رقص و سرور کا دلدادہ فنون لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوتا ہے۔اگست میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں عمومی طور پر ماہر علم نجوم کا یہ خیال ہے کہ اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد متقی پرہیز گار عالم منصف مزاج صاحب الرائے خلیق ایمان دار صاف دل رحم دل اور تنہائی پسند ہوگا۔ستمبر کے ماہ میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ سمجھدار دنیا کے نشیب و فراز سے واقف بلا کا حافظہ رکھنے والا ذہین تندرست اور وہمی ہوگا۔اکتوبر کے ماہ میں جو بچے پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادار دوستوں کے ہمدرد مونس اور غم خوار ہوں گے ۔نومبر کے ماہ میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ حق گو صاف دل کامیاب تاجر اپنے رشتہ داروں اور متعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا شان و شوکت کا دلدادہ اور دوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔دسمبر میں جو بچہ پیدا ہوگا

وہ دھن کا پکا ضدی خوش رفتار خوش گفتار عوام کا چہیتا خوشامدی حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں