اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ تو اب گھر ٹھنڈا کریں

اے سی کے بغیر گھر کو ٹھن

کائنات نیوزً! گرمی کا موسم کسی بڑی آزمائش سے کم نہیں ہوتا کیونکہ کب کس وقت ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ جائے اس کا بھی علم نہیں ہوتا اور ایسے حالات میں کہ لوڈ   شیڈنگ جان نہ چھوڑے تو جینا محال ہوجاتا ہے۔ان حالات میں اگر اے سی کی سہولت ہے تو گزارہ آسان لیکن اگر نہیں ہے تو ہر لمحہ آگ جیسا گزرتا معلوم ہوتا ہے۔اگر آپ بھی گرمی سے ہوگئے ہیں بے حال اے سی نہیں ہے فی الحال تو پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم بتا رہے

ہیں آپ کو گرمی میں اے سی جیسی ٹھنڈ پانے کے مفید نسخے؟تو چلیں جانتے ہیں وہ کون سی عام باتیں ہیں جو کہ گرمی میں آپ کے لیے کسی ٹھنڈے تحفے سے کم نہیں۔ گھر میں ہلکے رنگ کے پردوں اور ہلکی بیڈ شیٹس کا استعمال کریں اور گہرے رنگوں سے اجتناب کریں۔ تاکہ گرمی زیادہ نہ لگے۔ کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں نیم بند رکھیں تاکہ روشنی بھی آئے اور کچھ ہوا بھی لگے۔ گھروں میں ہلکے رنگ یا نیلا رنگ کروائیں دیواروں پر کیونکہ تحقیق کے مطابق نیلا رنگ ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور گرمی میں ریلیف پہنچاتا ہے وقتی طور پر آپ لان یا کاٹن کے پردوں کا استعمال کرسکتے ہیں کہ پردوں کو گیلا کرکے یا پانی کا سپرے کرکے لگائیں تاکہ کچھ ٹھنڈ مل سکے۔ پانی کی کمی سے بچیں اور جیسا بھی پانی میسر ہو ٹھنڈا ہو یا گرم آپ لازمی پئیں تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے خود کو بچاسکیں۔ پانی کی زیادہ سے زیادہ بوتلوں کو فریج میں بھر کر رکھیں تاکہ پی بھی سکیں اور باہر سے جیسے ہی آئیں

ان ٹھنڈی بوتلوں کو کسی چھوٹے سے فین کے سامنے رکھ کر پنکھے کو چلا دیں تاکہ مصنوعی اے سی کی ٹھنڈی ہوا جیسی ہوا آپ کو مل سکے۔ اضافی کمروں کے دروازوں کو بند رکھیں تاکہ روشن دانوں سے جو بھی ہوا آئے وہ آپ کے استعمال میں آنے والے کمروں میں زیادہ محسوس کی جاسکے۔ پودینے کی چائے ہر وقت بنا کر رکھیں اور اس کو پی بھی لیں اور نہانے سے قبل اس کا سپرے کرلیں تاکہ جب نہائیں تو پودینے کا مینتھول آپ کو ٹھنڈک دے پھلوں کو زیادہ استعمال کریں تاکہ کھانے کی بھوک بھی زیادہ نہ محسوس ہو۔ بستر پر بچھائی جانے والی چادروں کو کسی پلاسٹک میں رکھ کر فریج میں ٹھنڈی کرنے کے لیے رکھ دیں اور رات کو سونے سے قبل ان کو بستروں پر بچھا لیں تاکہ آپ کو اے سی جیسا ٹھنڈک والا بستر مل سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں