دودھ میں لہسن ملا کر پینے کے یہ ناقابل یقین فوائد جانتے ہیں؟

دودھ میں لہسن ملا کر پینے

کائنات نیوز! خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت عام پائی جاتی ہے- کچھ عرصہ قبل تک یہ درد صرف بڑی عمر کی یا پھر بزرگ خواتین میں ہی سنے جاتے تھے لیکن ان شکایات میں اس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے کہ آج ہر عمر کی خواتین کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت کی بنیادی وجہ اس حوالے سے علم و آگہی کا نہ ہونا ہے-

ہماری ویب نے اسی حوالے سے اپنے قارئین کے علم و آگہی میں اضافے کے لیے معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایات کی وجوہات اور ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا- ڈاکٹر صاحبہ اس اہم معاملے کے بارے میں کیا معلومات فراہم کرتی ہیں٬ آئیے جانتے ہیں-ڈاکٹر بلقیس شیخ کہتی ہیں کہ “ خواتین میں مختلف اقسام کے درد عام ہوگئے ہیں جن میں ہاتھوں کا درد٬ کمر کا درد٬ جوڑوں کا درد٬ گردن کا درد اور سر کا درد شامل ہے- چاہے چھوٹی عمر کی بچیاں ہوں یا پھر بڑی عمر کی خواتین شکایت سب کی ایک ہی ہے کہ انہیں بےتحاشا درد ہوتا ہے“ جب بھی آپ کو کوئی درد محسوس ہو تو سب سے پہلے اپنا کیلشیم اور وٹامن کا ٹیسٹ کروائیں اور خود سے دوائیں لینے سے گریز کریں- بعض اوقات چھوٹی سی بیماری ہوتی ہے اور اس کا علاج بھی معمولی ہوتا ہے اگر وہ کروالیا جائے تو بڑا مسئلہ نہیں بنتا“-

ڈاکٹر بلقیس مزید بتاتی ہیں کہ“ اکثر خواتین کو سفید پانی کے اخراج کا بھی مسئلہ ہوتا ہے جسے لیکوریا کہتے ہیں اس میں بھی کمر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اگر چھوٹی بچیوں یا پھر بڑی عمر کی خواتین کو یہ مسئلہ ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ سفید موصلی کا استعمال کریں““ سفید موصلی وٹامن ڈی کا خزانہ ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اس میں وٹامن ڈی تھری موجود نہیں ہوتا اور اس لیے اس وٹامن کی کمی کو موصلی سے دور نہیں کیا جاسکتا“ لیکن اگر ہڈیوں میں درد ہے اور سفید پانی کی شکایت ہے تو موصلی کا استعمال کریں- موصلی خریدتے وقت خیال رکھیں کہ اس کا رنگ سفید دودھیا ہو نہ کہ براؤن ہورہی ہو“-“ استعمال کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سفید موصلی کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کی ایک چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں- چھوٹی بچیوں کو اکثر صرف پاؤڈر کے استعمال میں پریشانی ہوتی ہے تو وہ اس پاؤڈر میں ہم وزن مصری بھی ملا لیں>ڈاکٹر بلقیس شیخ کا کہنا تھا کہ

“ خواتین میں دوسرا مسئلہ آپریشن کی وجہ سے ہونے والے کمر درد کا ہوتا ہے- اس کے لیے بچے کی پیدائش کے بعد سوا مہینے تک ٹھنڈے پانی سے نہ نہائیں اور اجوائن کی سکائی روزانہ کریں“-“ اس کے علاوہ چاسکو کے بیج٬ ازگند اور کمر کس کا پاؤڈر تینوں اشیاﺀ 50 گرام ہم وزن لے کر اس میں 150 گرام پرانا گُڑ ملائیں اور ایک چمچ صبح و شام گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں- اس سے بھی آپ کے کمر کے درد میں فرق پڑے گا- چاہے یہ کمر درد آپریشن کی وجہ سے ہو یا پھر خون کی کمی کی وجہ سے“-

اپنی رائے کا اظہار کریں