ٹائیفائیڈ کیا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس کی علامات اور علاج کے بارے میں اہم معلومات

ٹائیفائیڈ کیا ہے اور یہ کیوں

کائنات نیوز! بخار کبھی بھی ہو جاتا ہے مگر ہر بخار کو عام کہنا مناسب نہیں ہے لہٰذا بہتر یہی ہوتا ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع فرما لیا جائے۔ کیونکہ زیادہ تر بخار اور ان علامات کو عامسمجھتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ ہے اور یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کا ٹائیفائیڈ بگڑ جاتا ہے جو کہ مزید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ٹائیفائیڈ بخار کیا ہے اور یہ کس وجہ سے ہوتا ہے؟

٭ یہ گندگی اور گندے کھانوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ اس بخار کا سبب جراثیم ’’سیلمونیلا ٹائی فی‘‘ ہے۔ یہ ایسا مرض ہے جو ایک مریض سے صحت مند شخص کو لگجاتا ہے۔عموماًاس بخار میں باریک دانے جسم پر نکل آتے ہیں۔ یہ خصوصاً سینہ اورکمر پر نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ انسان کی ’’ آنتوں‘‘ پر حملہ آور ہوتا ہے۔٭ اورآنتوں سے ہی اس جراثیم کے بُرے اثرات خون میں شامل ہوتے ہیں۔ اس بخار کے جراثیم چھوٹی آنتوں کے غدود میں ورم اور پیپ جیسے مواد بناتے ہیں۔* سینے ، کمر، اور پیٹ پر چھوٹے چھوٹے گول دانے نکل آتے ہیں۔ یہ گلابی نشان جیسے بن جاتے ہیں، انہیں دبانے سے کچھ دیر تک انکی رنگت ختم ہوجاتی ہے لیکن دوبارہ ویسے ہی ہوجاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو سفید اور چمکدار دانے نکلتے ہیں، کبھی یہ دانے پہلو، کمر، بازو اور رانوں پر بھی نکلتے ہیں۔* کبھی نکسیر ہو جاتی ہے، ناف کے نیچے دائیں جانب دبانے سے درد ہوتا ہے ۔٭عموماََ تین ہفتے یا اس سے زائد عرصے تک پرانے دانے ختم

اور نئے دانے بنتے رہتے ہیں، ہر دھبہ تین سے چار دنوں میں غائب ہوجاتا ہے۔ علاج٭ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ڈاکٹری علاج کو زیادہ توجہ سے کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں