کشمش کو رات میں پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیں اس کا روزانہ استعمال

کشمش کو رات میں پانی میں بھگو

کائنات نیوز! گولڈن براؤن، ہرے اور سیاہ رنگ کی کشمش ہے تو بہت چھوٹی سی مگر بڑے کمال کے فائدےرکھتی ہے۔ لیکن کیا؟ تو جانیں یہ کیسے آپ کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور آپ کی ان بیماریوں میں دوائی کا کام کرتی ہے۔روزانہ رات کو چار کشمش ایک کپ پانی میں بھگوئیں اور اگلی صبح نہار پیٹ پانی سمیت کشمشوں کا کھا لیں یہ صحیح مقدار ہے اس کو کھانے کی۔کشمش میں فائبر،

وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم ، نمکیات، کہ کاربوہائیڈریٹ ،آئرن، گلیکسمیک انڈیکس(جی آئی)، بورون، کیلشئیم اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ اس کی افادیت کا اہم جز ہیں۔جسم میں خون کی کمی ہوگئی ہے تو اس کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور کچھ ہی وقت میں اپنی اس بیماری پر کنٹرول پالیں۔ کشمش میں موجود آئرن خون کو بڑھانے اور اینیمیا جیسی بیماریوں کے لئے اکثیر کا کام کرتی ہے۔کشمش میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں نمکیات کو محدود کرتا ہے جوکہ بلڈ پریشر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اور اگرآپ کو بلڈ پریشر کی وجہ سے چکر آرہے ہوں تو بھی کشمش کھا لینا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ہڈیوں میں بورون نامی لیکوئیڈ سیال پایا جاتا ہے جوکہ ان کو مضبوط بناتا ہے اور یہی اجزاء کشمش میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی شکایت کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔کشمش میں فائبر موجود ہوتا ہے

جوکہ نہ صرف مستقل قبض کو توڑنے میں اپناکردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی کمزور اور خراب ہاضمے میں بھی درستگی پیدا کرتا ہے۔ اور معدے کو راحت بخشتی ہے۔کشمش میں جراثیم کش خصوصیت منہ سے آنے والی بدبو دار سانسوں کا بہترین حل ہیں۔ لہٰذا جس کے ساتھ یہ مسئلہ ہو وہ کشمش کا استعمال کرتے رہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں