بیٹھے بیٹھے پیٹ نکل آیا ہے ایسی خوراک کھائیں جس سے بھوک بھی کم ہو اور وزن بھی

بیٹھے بیٹھے پیٹ نکل آیا ہے

کائنات نیوز! موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی سے لوگوں کا رہن سہن اور طرزِ زندگی بہت زیادہ بدل گیا ہے۔ دفاتر میں کام کرنے والے افراد سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اگر کھانا کھانا کم کریں تو قوت مدافعت کم ہونے لگتی ہے یا کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔ تو آئیے آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کا پیٹ تو بھرے گا

ہی اس کے علاوہ وہ وزن کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد دیں گی۔ناریل کا تیل سبزیوں کے تیل کی خصوصیات رکھتا ہے اس میں صحت مند اجزاء کا خزانہ ہے جس کے زریعے وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔ ناریل کا تیل سلاد میں شامل کرکے کھا سکتے ہیں۔ عام کھانوں کو بھی ناریل کے تیل میں پکا کر کھایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ بیکنگ وغیرہ میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ کک اسٹارٹ کے لئے صبح نہار منہ دو چمچ ناریل کا تیل پی کر دن کا آغاز کرتے ہیںلہسن بھی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ ایک طاقتور اینٹی مائیکروبیل ایجنٹ ہے۔ لہسن کو سالن اور چٹنیوں میں استعمال کریں۔ لہسن اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے جس سے قوت مدافعت میں بہت زیادہ بہتری آتی ہےسیب کا سرکہ کھانوں میں شامل کرنے سے پیٹ بہت دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ جسم کے اندر کی گرمی کو کم کرتا ہے اور سیب کے سرکے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آنتوں کی چربی کو پگھلاتا ہے۔

سیب کا سرکہ موٹاپا کم کرنے اور وزن کو اعتدال میں رکھنے کے لئے مشہور ہےدار چینی ایک سوپر فوڈ ہے اسے سلاد، فروٹ چاٹ یا گرین ٹی میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ تھوڑا سا دار چینی پاؤڈر آپ کے وزن کو بہت حد تک اعتدال پر لاسکتا ہےہلدی عام طور پر تمام ہی سالنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ ہلدی میں اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہوتے ہیں۔ اگر ہلدی کو دودھ میں ملا کر پیا جائے تو یہ قوت مدافعت میں بھرپور اضافہ کرتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں