ایران نے سات ہزار کلومیٹر تک پرواز کرنے والا ڈرون بنا لیا،جانیں اہم خبر

ڈرون

کائنات نیوز ! ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک ایسا ڈرون طیارہ بنانے کا دعوی کیا ہے، جو سات ہزار کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں جنرل حسین سلیمانی نے یہ دعوی کیا۔ انہوں نے البتہ مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

نئے ڈرون سے ایران ساڑھے تین ہزار کلومیٹر دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہو جائے گا۔ قبل ازیں ایران کے غزہ نامی ڈرون سے دو ہزار کلومیٹر کے اندر اندر کے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔ ایران کی فضائیہ کے پاس شاہ آف ایران کے زمانے کے کافی پرانے امریکی ساختہ جنگی طیارے ہیں۔ ملکی فضائیہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

پی این ایس سی نے پرائیویٹ انویسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)نے پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی ہے۔فیری سروس ملکی بندرگاہوں کے درمیان چلانے کے علاوہ بین الاقوامی روٹس پر بھی چلائی جائے گی اور فیری سروس چلانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پی این ایس سی سہولتیں فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایاکہ فیری سروس کے ذریعے کراچی سے دبئی سیاحت کرنے ایران اور سعودی عرب زیارت اور حج کرنے بھی جایا جاسکے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے خصوصی دلچسپی لے کر وزیراعظم عمران خان سے فیری سروس چلانے کے لیے منظوری لی تھی،اس سروس سے سیاحت کے فروغ سمیت سمندری اکنامی کو فروغ ملے گا۔دوسری جانب شہر قائد میں ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں،

کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون میں 5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی،عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون میں5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، ایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کردیا۔اس حوالے سے ایس بی سی اے حکام نے بتایاکہ دن کے وقت متاثرہ عمارت کا مکمل انسپکشن کیا جائے گا، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔ایس بی سی اے کے مطابق 94 گز رقبے پر تعمیر کی گئی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں۔

متاثرہ عمارت میں مقیم تمام مکینوں کو دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ مکینوں کو 5منزلہ متاثرہ عمارت سے باہر نکال دیاگیا، متاثرہ عمارت میں 10 فلیٹ ہیں، متعدد مکین اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہوگئے۔ رہائشیوں کا قیمتی سامان عمارت میں تاحال موجود ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت دو سال قبل 94 گز کے پلاٹ پر بنائی تھی

اپنی رائے کا اظہار کریں