بے شک ہر کسی کو رزق صرف اللہ دیتا ہے

رزق

 کائنات نیوز  ! بے شک میرا رزق صرف اور صرف اللہ دیتا ہے الرزاق – بہت زیادہ رزق دینے والا . اللہ سبحانہ و تعالی الرزاق ہے جس نے اپنی ساری مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے ہی اس کے لیے رزق کا انتظام کر رکھا ہے۔ رزق کے معنی اور مختلف اقسام رزق عربی زبان میں ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو انسان کو فائدہ دے۔ رزق میں صرف غذا ہی نہیں بلکہ ▪︎ لباس، سواری بھی رزق ہیں ▪︎ غور و فکر کی صلاحیت رزق ہے ▪︎ ذہانت، صلاحیتیں بھی رزق میں آتی ہیں۔ ▪︎ اور سب سے افضل رزق ایمان اور علم کا رزق ہے۔

اللہ تعالی رزق کا نہ صرف مالک ہے بلکہ رزق کے دینے پر بھی پوری طرح قادر ہے۔رزق کی تقسیم اللہ کے ہاتھ میں ہے. جس کو چاہتا ہے کشادہ دیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے. لیکن یہ فیصلہ اسکی حکمت پر مبنی ہے رزق کی تمام کنجیاں اللہ الرزاق کے پاس ہیں۔ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ《الذاریات 58》بیشک اللہ ہی بے حد رزق دینے والا طاقت والا حفاظت کرنے والا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی نے ہر ایک مخلوق کا رزق مقرر کر رکھا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی نے انسان کے لیے جسمانی رزق کے ساتھ دلوں کے رزق کا بندوبست بھی کیا ہے۔ رزق دینے کی ذمہ داری اللہ سبحانہ و تعالی نے اپنے اوپر لی ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا ۚ كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ《ھود 9》جاندار کو جس رزق کی ضرورت ہوتی ہے اللہ سبحانہ و تعالی اس تک وہ رزق پہنچانے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالی رزق صرف دینے والا ہے لینا والا نہیں ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی جتنا بھی خرچ کرتا ہے اس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ اللہ کا تقوی رزق میں فراخی کا باعث ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: ۔۔۔ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مَخۡرَجًا۔ اور جو کوئی ڈرے گا اللہ سے وہ پیدا کر دے گا

اس کے لیے نکلنے کا راستہ۔《الطلاق 2》 عملی نکات علم، ایمان اور رزق کی کمی میں اللہ کو اس نام الرزاق سے پکاریں۔ رزق کے معاملے میں اللہ پر مکمل بھروسہ کریں اور پورے یقین سے دعا مانگیں۔ حلال رزق کی دعا مانگیں۔ اللهم اغفر لي وارحمني واهدني وعافني وارزقني. مال کو گن گن کر نہ رکھیں، اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں توفیق دیں کہ ہم اپنی ساری توقعات صرف اسی سے وابستہ کریں۔ آمین ۔ وہ 1 لاکھ 34 ہزار روپے فی گھنٹہ کماتی ہے۔ اتنی رقم آپ کے بٹوے میں ہو تو کیسا ہو” “وہ 1 لاکھ 34 ہزار روپے فی گھنٹہ کماتی ہے۔ اتنی رقم آپ کے بٹوے میں ہو تو کیسا ہو”

اپنی رائے کا اظہار کریں