دولہا 2 کا پہاڑا نہ سنا سکا ،دلہن کا شادی سے انکار بارات بھی واپس چلی گئی،جانیں ایک دلچسب واقعہ

2 کا پہاڑا

کائنات نیوز ! دولہا 2 کا پہاڑا نہ سنا سکا ،دلہن کا شادی سے انکار ، بارات واپس چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع مہوبا کے گائو میں دولہن کی ضد کے آگے دولہا نہ ٹک سکا ، بارات واپس چلی گئی ۔ شادی کے موقع پر دولہن کو دولہا کی تعلیمی قابلیت پر شک ہو گیا اس نےفرمائش کر دی کہ دولہا سب کے سامنے دوکا پہاڑا سنائے دولہے کے ناکامی کے بعد دلہن نے مالا پہناننے سے انکار کر دیا

اور منڈپ سے نیچے اتر گئی ۔ مقامی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے۔ دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا کو باراتیوںکیساتھ خالی ہاتھ واپس جانا پڑا

میاں بیوی نہیں ماں باپ بن کر سوچو، عدالت نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرادیا

سیشن عدالت نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرادیا۔عامر ٹائون ہربنس پورہ کی رہائشی بشری بی بی نے اپنی بچی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ میرے تین بچے ہیں دو میرے پاس ہیں ایک بچی خاوند کے پاس ہے، استدعا ہے کہ میری چھ سالہ بچی سکینہ خاوند سے بازیاب کرکے مجھے دلائی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے حکم پر خاوند اپنی بیٹی کے ساتھ پیش ہوا۔عدالت نے میاں بیوی کو سمجھوتہ کا موقع دیا اور کہا کہ چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھول کر صلح کر لو ، طلاق سے آپ کے بچوں کی زندگی تباہ ہو جائے گی، میاں بیوی نہیں ماں باپ بن کر فیصلہ کرو ۔ عدالت کے سمجھانے پر میاں بیوی صلح کرنے پر راضی ہو گئے۔

خاوند محمد علیم اور بیوی بشری بی بی نے ایک ساتھ رہنے کا عہد کیا اور ایک ساتھ عدالت سے گھر کیلئے رخصت ہوئے۔ دوسری جانب ضلع کچہری عدالت سے پیشی سے واپس جانے والے کا راستہ روک کر مقدمہ بازی کی رنجش میں مسلح مخالفین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور فرار ہو گے پولیس نے اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے پانچ افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے حسن وغیرہ نے اپنے مخالف سجاد کو مقدمہ بازی کے تنازعہ پر ضلع کچہری عدالت پیشی سے واپس گھر جاتے ہوئے راستے میں روک کر اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا اور فرار ہو گے پولیس نے جس وغیرہ پانچ افراد کے خلاف سجاد کو ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا جس میں مصروف تفتیش ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں