فیس بک سے پیسہ کمانے کیلئے اب ویڈیوز کی ضرورت نہیں انتظامیہ نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

فیس بک سے پیسہ

کائنات نیوز ! دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع دے دیا ہے، اب آپ صرف اپنی بہترین خبریں فیس بک کے نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” پر اپ ڈیٹ کریں، جس کا معاوضہ آپ کو بنا کسی کٹوتی کے دیا جائے گا۔فیس بک نے “بلیٹن” کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ فیس بک باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” متعارف کروا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ایسے تمام مصنفین جو فیس بک کے اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے انہیں ادائیگی کی جائے گی۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنفین کے لکھے گئے مواد کی مالیت میں سے فیس بک کوئی حصہ نہیں لے گا، صارفین نے اس اقدام کو انتہائی خوش آئندہ قرار دیا ہے

بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری

ملک بھر کے منتخب کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر موڈرنا ویکسین آج(پیر)سے موجود ہو گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق یورپ، سعودی عرب، امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین آج( پیر) سے لگائی جائے گی اور ملک بھر کے 37 شہروں میں 49 سینٹرز پرموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔پنجاب میں 15 ، سندھ میں 2، خیبرپختونخوامیں 13 سینٹرز پر ویکسین میسر ہو گی۔

اس کے سنٹر اور ایل ڈی اے کمپلیکس راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ ویکسی نیشن سنٹر جب کہ کراچی میں ایکسپو سنٹر اور جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی میں موڈرونا دستیاب ہو گی۔سرگودھامیں سول ڈیفنس ہال ، پشاور میں ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی ، ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال، سوات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال،سول اسپتال مٹہ اور مانسہرہ، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں موڈرنا ملے گی۔کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال، مردان کے ایم ایم سی اسپتال اور گلگت میں ماس ویکسی نیشن سنٹر، پی ایچ کیو میں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔یاد رہے کہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھیں

اپنی رائے کا اظہار کریں