اگر آپ اپنا وزن کم کر نا چاہتے ہیں تو جب بھی پانی پئیں اس طریقے سے پئیں ان شاء اللہ چند دنوں میں وزن کم ہو جا ئے گا

وزن کم کر نا

کائنات نیوز ! آج کل کا دور میں موٹاپا ایک المیہ بن گیا ہے، جس نے ہر مرد اور عورت کو پریشان کر رکھا ہے، پہلے دور میں جن کاموں کو کرنے کے لئے گھنٹوں وقت لگتا تھا اب جدید ٹیکنالوجی کے وجہ سے وہ کام منٹوں میں ہوجاتے ہیں، ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگیاں آسان بنادی ہے وہی کچھ نقصانات سے بھی نوازا ہے، اب ہمیں کوئی کام کرنے کے لئے مشقت نہیں کرنی پڑتی، اسلئے آج کل لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔نوکری پیشہ لوگوں کی زندگی ہمیشہ سے ہی تھکا دینے والی اور مصروف ہوتی ہے،

آج کل دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنا معمول کی بات ہے پھر دوپہر، رات کا کھانا اور سو جانے کے باعث لوگوں کی زندگیاں اتنی مصروف ہوگئی ہیں کہ الگ چاہتے ہوئے بھی موٹاپے سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر پاتےآج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں، جس کے ذریعے آپ بیٹھے بٹھائے اپنا وزن کم کر سکیں گے۔ ناشتہ دن بھر کی سب سے اہم غذا ہے، آج کل کسی کو کالج جانے کی جلدی ہے تو کسی کو آفس جانے کی ، اس لئے ناشتے کے لئے وقت ہی نہیں ہوتا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ناشتہ نہ کرنے کا وزن بڑھنے سے گہرا تعلق ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ آفس کے لیے تاخیر کا شکار ہورہے ہوں اور ناشتہ نہ کریں تو دن کے اختتام تک زیادہ کھانا کھانے کا باعث بن سکتا ہے، اپنی اس عادت کو ترک کیجئے۔صبح جلدی اٹھیں اور ناشتہ ضرور کریں، ناشتہ کرنے سے نہ صرف آپ دن بھر چاق و چوبند رہیں گے بلکہ یہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرے گا، ناشتے میں پراٹھے کے بجائے ابلا ہوا انڈا، ڈبل روٹی، پاپے، پھل اور دودھ کا استعمال کریں کچھ افراد ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر ہلکی پھلکی غذا ہی لیتے ہیں جس مین بسکٹ یا نمکین اور میٹھی چیزیں شامل ہیں

لیکن چيوئنگ گم کے استعمال سے نمکین اور میٹھی چیزیں کی عادت کم ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ منہ کی ورزش بھی جو صحت کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔ دفتر میں باہر کے کھانے سے پرہیز کریں، دوپہر کے کھانے میں روٹی کے بجائے کوئی بھی تازہ پھل٬ سبزی یا فروٹ سلاد یا ہلکے پھلکے سینڈوچز کا استعمال کریں یہ غذائیت سے بھرے کھانے آپ کو بھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں اور وزن کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ دفتر میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں،ہمیشہ اپنی آفس ٹیبل پر پانی کی بوتل رکھیں اور پورا دن تھوڑا تھوڑا کرکے پانی پیتے رہیں، ایسا کرنے سے آپ پورا دن ترو تازہ رہیں گے۔بیشتر تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے سے 100 سے زائد اضافی کیلوریز گھٹانے میں مدد ملتی ہے وزن کو کم کرنے کے جو میں نے آپ کو طریقہ کار بتا ئے ہیں ۔ ; ان کا آپ کو فائدہ ہوگا انشاء اللہ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں