جوڑوں کے درد کا شکار لوگ صرف ہلدی کی چائے بنا کر پئیں،مزید جاننے کیلئے اس آرٹیکل کو پڑھیں

ہلدی کی چائے

کائنات نیوز! ہلڈی کے استعمال کے فوائد تو سبھی جانتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں ۔ اب کئی تحقیقات سے اسے جادوئی شے قرار دیا جاچکا ہے۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر انقلابی طبی خواص رکھتی ہے۔ تو پہلے ہلدی کی چائے کےفوائد پڑھئے اور اس کے بعد چائے تیار کرنے کی ترکیب جانتے ہیں۔

جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں مفید 2017 میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ امریکہ میں جوڑوں اور گٹھیا کے درد سے متاثرہ افراد ہلدی کی چائے پیتے ہیں اور اس سے انہیں افاقہ ہوا۔ ہلدی میں موجود کئی اہم کیمیکل ہڈیوں کے درد اور جوڑوں کی سوزش کم کرتے ہیں۔جسم کے دفاعی نظام کی بہتری ہلدی میں موجود سرکیومن میں اینٹی وائرل، اینٹی انفلیمٹری اور اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔یہ امنیاتی نظام کو درست رکھتی ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں کو آپ سے دور رکھتی ہے۔دل کے امراض کو دور رکھےہم جانتے ہیں کہ سرکیومن نامی کیمیکل ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور بہت سے خواص رکھتا ہے۔

یہ ایک جانب تو اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے تو دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔اس ضمن میں 2012 میں ایک سروے کیا گیا اور دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل تین دن قبل اور پانچ دن بعد روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو اس سے دل کے دورے کے خطرات 17 فیصد تک کم دیکھے گئے ہیں ہلدی برصغیر کی سوغات ہے جو کھانوں کو مزیدار بنانے کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد سے بھی مالامال ہے۔یہ صدیوں سے دیسی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے اور اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بدولت پٹھوں کے کھچاﺅ، جگر کی بیماریوں، نظام تنفس کے مسائل، جلدی امراض، معدے کے مسائل اور زخموں کو ٹھیک کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

یہ نظام انہضام مسائل، انفلیمیشن، انفیکشنز اور کینسر کے ٹیومرز کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتی ہے۔ہلدی کے ساتھ شہد بھی اپنے الگ طبی فوائد رکھتا ہے تاہم سردیوں میں ان دونوں کو ملا کر استعمال کرنا فلو سمیت اس موسم میں لاحق ہونے والے دیگر عارضوں سے نجات کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔میڈیکل سائنس کے مطابق ہلدی میں سو سے زیادہ کیمیکل کمپاونڈز موجود ہوتے ہیں جو بہت سی بیماریوں کے لیے شفا رکھتے ہیں خاص طور پرکرکونم کمپاؤنڈ جو ہلدی کو خوبصورت پیلا رنگ دیتا ہے ایک انتہائی مفید آرگینک کیمیکل ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کو پیدا نہیں ہونے دیتا ہلدی میں بیشمار اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو تحقیق کے مطابق سو سے زائد کینسر کی بیماریوں کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

اور کینسر زدہ سیلز کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔انسانی جسم کا امیون سسٹم جسم کو بیماریوں میں لاحق ہونے سے بچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے ایمیون سسٹم نظام انہضام کیساتھ جُڑا ہوتا ہےاور ہلدی کھانا جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقت ور کرتا ہے کیونکہ ہلدی کے اندر قدرتی طور پر اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی مائیکروبیل کمپاونڈ امیون سسٹم کو لڑنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت قدرتی طور پر بڑھاتے ہیں۔آج ہم آ پکو ہلدی کی چائے بنانا سکھائیں گے یہ چائے بنانے کیلئے جو چیزیں چاہئیں سب سے پہلے تازہ ہلدی کے چھلکے اتار لینے ہیں۔ایک کپ پانی لیکر اسے بوائل ہونے کیلئے چھوڑ دیں ۔ پھر ہلدی کو اچھی طرح سے پیس لینا ہے ۔پھر اس پانی میں تازہ پیسی ہوئی ہلدی استعمال کرنی ہے ۔

چار سے پانچ عدد کالی مرچیں لیں اور اس کو پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں وہ بھی اس میں ڈال دیں ۔اس کے بعدڈیڑھ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس کے بعد چھاننی کی مدد سے ایک کپ میں ڈال دیں۔ دس منٹ تک چھوڑ دیں جب یہ نیم گر م حالت میں ہوجائے تو اس میں ایک شہد کا چمچ استعمال کریں یہ آپ کی ہلدی کی چائے تیارہوجائیگی جو آپ کی صحت کیلئے بہت بہترین ہے اس کو استعمال کریں آپ کی ہر طرح کی بیماری دور ہوجائیگی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں