چھوٹی بہن بڑی بہن کے موٹاپے کا سبب ہوتی ہے— سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کردیا

موٹاپے کا سبب

کائنات نیوز! عام طور پر ہمارے معاشرے میں چھوٹا ہونا بہت ہی نقصان کا سبب ہوتا ہے کیوں کہ ایک جانب تو چھوٹے کو بڑے بہن بھائیوں کے ناز نخرے اٹھانے پڑتے ہیں ان کی ڈانٹ سننی پڑتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے حصے میں ہمیشہ بڑے بہن بھائیوں کے پرانے کپڑے اور استعمال کی ہوئی چیزیں ہی آتی ہیں- مگر اب سائنسدانوں نے ایک اور ایسا حیران کن انکشاف کر دیا ہے جس نے چھوٹوں کی مظلومیت پر تصدیق کی مہر لگا دی ہے-

سائنسدانوں کے مطابق چھوٹی بہن بڑی بہن کے موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق 26812 سوئڈش خواتین پر کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق بڑی بہنیں ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کے مقابلے میں 4۔2 فیصد زيادہ وزن کی حامل ہوتی ہیں اور اس کی وجوہات کو بیان کرتے ہو‎ۓ سائنسدانوں نے مختلف نظریات پیش کیے ہیں جن پر ابھی تحقیقات جاری ہیں- بڑی بہن جو کہ پہلے پیدا ہوتی ہے اس وقت میں ماں کے رحم کو خون پہنچانے والی خون کی نالیاں بہت باریک ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ماں کے رحم میں موجود پہلا بچہ ہمیشہ کمزور ہوتا ہے- اس وجہ سے قدرتی طور پر اس بچے کے جسم میں یہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ حاصل ہونے والی غذا کو جسم میں چکنائی کی صورت میں جمع کر کے رکھ لیتی ہے تاکہ بوقت ضرورت کام میں لائی جا سکے- جسم کی یہ عادت ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد اتنی پختہ ہو جاتی ہے

کہ اس کی وجہ سے بڑی بہنیں 29 فیصد تک چھوٹی بہنوں کے مقابلے میں زیادہ موٹی ہوتی ہیں- ایک اور نظریہ کے مطابق پہلی اولاد کو ماں زیادہ توجہ دیتی ہے اور اس وجہ سے اس کو زیادہ دودھ پلاتی ہے کیوں کہ اس وقت میں اس کے پاس اس اولاد کے علاوہ کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی ہے- اس وجہ سے وہ اس کو زیادہ دودھ پلاتی ہے اور جس سے اس بچی کی اشتہا میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس کو زیادہ کھانا کھانے کی عادت ہو جاتی ہے جو تاعمر رہتی ہے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے- عام طور پر پہلے بچے کے چونچلے اور لاڈ زیادہ اٹھائے جاتے ہیں اور ایسے بچوں کو بچپن ہی سے فاسٹ فوڈ اور چاکلیٹس وغیرہ کا عادی بنا دیا جاتا ہے جو کہ بڑی عمر کو پہنچ کر موٹاپے کا باعث بن جاتے ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں