ذی الحجہ کا چاند دیکھ کر پانچ منٹ کا وظیفہ کر لیں

ذی الحجہ

کائنات نیوز! ماہ ذوالحجہ شریف کی فضیلت اور اس کے چاند طلوع ہونے کا وظیفہ آپ کےبتایا جائےگا۔ ماہ ذوالحجہ وہ مہینہ ہے۔ جو اسلامی سال کا آخری مہینہ کہاجاتا ہے۔ اور اس کے پہلے جو عشرہ ہے اسی پہلے عشرے کی دس راتوں کی قسم قرآن کریم میں ” سورت الفجر ” اللہ کریم نے اٹھائیں ہیں۔ اس سے معلوم ہو ا کہ ماہ ذو الحجہ کی ابتدائی کی جو دس راتیں ہیں۔

ابتدائی جو عشرہ ہے ۔ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ حج کا اہم رکن ” وقوف عرفہ ” اسی عشرہ میں ادا کیا جاتا ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کو حاصل کرنے کا دن ہے۔ رمضان کے بعد ان ایام میں اخروی کامیابی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔لہٰذا ان میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔ روزہ رکھیں۔ قربانی کریں۔ احادیث مبارکہ میں ان ایام میں عبادت کرنے کی خصوصی فضائل وارد ہوئیں ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ حضور اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا: کوئی دن ایسا نہیں ۔ جس میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہے۔ ماہ ذو الحجہ کا مہینہ بہت ہی خاص مہینہ ہے۔ اور اس مہینے کا جو چاند ہے وہ دیکھ کر یہ وظیفہ کرنا ، بڑی سے بڑی حاجت ہاتھ اٹھاتے ہی پوری ہوجاتی ہے۔ غربت ، قرض اور محتاجی سے اللہ تعالیٰ انسان کو محفوظ فرمادیتے ہیں۔ذوالحجہ کا چاند دیکھنا بڑا ہی برکتوں والا ہے نبی کریم ﷺ ہر اسلامی مہینے

چاند دیکھنے کےبعدا للہ پاک کے ہاں ہاتھ اٹھاتے تو دعاکرتے ۔ یا رب کریم! اس مہینے کو ہمارے لیے تو سعادت والا بنا، برکت والا بنا۔ اور اس مہینے کو تو ہمارے لیے خیر وعافیت والا بنا۔ یہ بہت ہی انوکھا وظیفہ ہے۔ جب آپ کوخبر مل جائے سوشل میڈیا یا کسی بھی طرح آپ کوخبر پہنچ جائے ۔ اللہ کے فضل وکرم سے ماہ ذی الحج کا جو بابرکت مہینہ ہے وہ طلوع ہوچکا ہےآپ نے باوضو حالت میں نبی کریم ﷺ کی ذات پر اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔اور درمیان کے اندر اللہ تعالیٰ کا یہ نام ” یا مالک الملک ” پڑھنا ہے۔ ابے بادشاہوں کے بادشاہ۔ اے شہنشاہوں کے شنہشاہ ۔ یہ تین سو تینتیس مرتبہ پڑھ لیں۔ یہ اسم نہیں پڑھ سکتے ۔آپ کے ذہن میں مشکل ہے۔ پھر آپ نے ” یا اللہ جل جلالہ” تین سو تینتیس مرتبہ پڑھ لیں۔ اللہ کریم کے دونام آپ کے سامنے رکھیں ہیں۔ دونوں میں سے جو بھی آسان لگے ۔تین سو تینتیس مرتبہ جب چاند طلوع ہو۔ ذی الحج کا جب چاند نکل آئے۔ اس رات آپ نے یہ عمل مسجد یا گھر میں

یا کسی جگہ موجود ہیں۔ تین سو تینتیس مرتبہ ” یا مالک الملک” پڑھ لیں۔ اگر یہ نہیں تو” یا ذوالجلال والااکرام” اور ” یا اللہ جل جلالہ ” اس طرح تین سو تینتیس مرتبہ آپ ان دونوں ناموں میں سے ایک نام کا وظیفہ کرنا ہے۔اور اس کے بعد وہیں کھڑے کھڑے آپ اپنے رب ذوالجلال سے جو بھی دعا کریں گے۔ انشاءاللہ! وہ دعا اللہ کے فضل وکرم سے قبول ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں