15 جولائی کی دوپہر سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا، قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکے گا

بیت اللہ شریف

پندرہ جولائی کی دوپہر سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق 15جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر چھبیس منٹ پر سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہو گادنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا

قبلہ کا رخ متعین کرنے کیلئے مقررہ وقت پر ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیںاور چھڑی کے سایہ پر ایک خط کھینچ دیںاس خط کے شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہو گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اتوار کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔تاہم کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اوربالائی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقا مات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مابق پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد،وسطی بلوچستان ،

بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 55 ، زیروپوائنٹ 52 ، سید پور 35 ، بوکرا 19 ،ائیرپورٹ09) ، راولپنڈی (چکلالہ 42 ،شمس آباد 32) ، منڈی بہاؤالدین 14 ، چکوال ،منگلا 11 ، مری 08 ، جہلم 05 ، لاہور( ائیرپورٹ 04) ، سیالکوٹ ،قصور 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18 ، مظفرآباد (سٹی 04، ائیرپورٹ03) ، راولاکوٹ 04 ، خیبرپختونخوا: کاکول 33 ، مالم جبہ 26 ، پاراچنار 06 ، دیر 02 ، سیدو شریف 01 ، بلوچستان : لسبیلہ 18 ، پنجگوراورقلات میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47 ، دالبندین ، ڈی آئی خان45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں