بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل، آپ بھی آزمائیں

بالوں کو لمبا

کائنات نیوز ! بالوں کو لمبا کرنے کے ویسے تو بہت نسخے ہیں تاہم اس کا ایک اور آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال بھی ہے جو کم خرچ اور زیادہ مشقت والا نہیںقدرتی طور پر پیاز میں کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت پائی جاتی ہیں جب کہ پیاز بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل بھی ہے۔

ایک درمیانے سائز کی پیاز کدوکش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل شامل کرلیجیے۔اب ان اجزا کو اچھی طرح ملائیے اور تیار ہونے والےاس آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگا کر ایک گھنٹے کیلیے چھوڑ دیجیے، پھر کسی بھی شیمپو سے بالوں کو دھولیجیے۔ روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے تاہم پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے

ایک دن میں کتنے سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟امریکی ماہرین نے بتا دیا

فسوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے،امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موتف کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔آج کل کے دور میں سافٹ ڈرنکس ہماری روز مرہ کی غذائی ضروریات کا انتہائی اہم جزبن کر رہ گئی ہیں۔

لیکن انہی ڈرنکس کے سبب آپ کے بدن میں لاتعداد بیماریاں جگہ بنالیتی ہیں۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بات 10 یورپی ممالک کے ساڑھے 4 لاکھ افراد (جن کی عمر 16 سے 51 سال کے درمیان ہے)سے زائد افراد پر تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران جن افراد کی موت واقع ہوئی ان سے ملنے والے شواہد سے محققین نے دریافت کیا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال موت کی وجہ بنی۔محققین کے مطابق چینی سے بنی سافٹ ڈرنکس نظام ہاضمہ کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ تحقیق سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور امراض قلب یا فالج سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اس سے قبل امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو خواتین و حضرات ایک ہفتے میں 2 سے6 سوفٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں 6 فیصد زیادہ موت کا خطرہ دیکھا گیا ہیبمقابلہ ایک مہینے میں ایک کولڈ ڈرنک پینے والوں سے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان وسانتی ملک کا کہنا تھا کہ لوگ سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرکے زیادہ پانی پئیں۔ ماہرین کے مطابق بے تحاشا کولڈ ڈرنک کے استعمال سے زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں