وکیل ہمیشہ کالا کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟ جانیں کوٹ کے کالے رنگ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

وکیل ہمیشہ کالا کوٹ

کائنات نیوز! نیا میں ایسی کئی چیزیں موجود ہیں جو کہ ہم دیکھتے ہیں مگر کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ ایسا کیوں ہے۔ آج اسی حوالے سے آپ کو دلچسپ معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نہیں جانتے ہوں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ وکیل اور جج کالا کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟ اگر نہیں جانتے ہیں تو ہو سکتا ہے یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ہو جائیں۔

کالا کوٹ آپ نے اکثر و بیشتر یا تو ٹی وی میں دیکھا ہو گا یا پھر یہ کوٹ عدالت کاروائی میں جج اور وکیل پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔مختلفوکلاء کے مطابق مطابق یہ کالا کوٹ ایک یونیفارم ہے جو کہ اختیار رکھنے کا پیغام، پڑھے لکھے ہونے کی ترجمانی کرتا ہے۔جبکہ ایک اور وکیل کا کہنا ہے کہ کالا کوٹ ہمارے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔ کالا اور سفید رنگ دنیا بھر میں قانونی پیشہ کی ترجمانی کرتا ہے، ویسے تو کالا رنگ افسردگی یا گم کے موقع کے حوالے سے مشہور ہے مگر کالا رنگ طاقت اور اقتدارا کی بھی ترجمانی کرتا ہے۔کالے رنگ کو استعمال کرنے کی وجوہات:کالے رنگ کو استعمال کرنے کی دو اہم وجوہات ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ اس وقت کوئی دوسرا رنگ موجود نہیں تھا جس سے قانونی پیشے کی ترجمانی کی جا سکے۔ ماضی میں جامنی رنگ کو بادشاہت سے تشبیح دی جاتی تھی، اور آخر میں کالا رنگ ہی بچا جس سے قانونی پیشے کی ترجمانی کی گئی۔

دوسرا بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ کالا رنگ اس بات کی بھی ترجمانی کرتا ہے کہ آپ اپنے پیشے سے مخلص ہیں۔یہی وجہ ہے کہ چرچ کا پادری بھی کالا رنگ زیب تن کرتا ہے اور اس کالے کا رنگ کو زیب تن کرنے کا مقصد یہ کہ میں نے اپنے آپ کو خدا کے لیے وقف کر دیا ہے، اسی طرح کالے کوٹ کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ اپنے پیشے سے مخلص ہیں۔کالا کوٹ 1327 میں برطانیہ کے کنگ ایڈورڈ تھری نے قانون کے پیشے کے لیے ڈریس کوڈ کے طور پر متعارف کر وایا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک کالا کوٹ قانون کے پیشے میں اہمیت رکھتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں