بھوک نہ لگنا کس خطرناک بیماری کی نشانی ہے ؟ اگر آپ کو بھوک نہیں لگتی تو وجوہات جان لیں!

بھوک نہ لگنا

کائنات نیوز! بھوک نہ لگنا یا کم لگنا ایک ایسی بیماری ہے جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو اس بیماری سے اور کئی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ کھانا نہ کھانے سے جسم کو توانائی نہیں ملتی جس سے جسم کے اعضا کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔بھوک نہ لگنے کی وجوہات:بھوک کا نہ لگنا یا کھانے کو جی نہ چاہنا ایک بیماری ہے

جس میں کھانے کے بارے میں سوچنے سے بھی جی متلانے لگتا ہے اور اگر یہ بیماری زیادہ لمبے عرصے تک کنٹرول نہ کی جائے تو جسم بھوک کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کی میڈیکل یا نفسیاتی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے اور اگر آپ بھوک نہ لگنے کے ساتھ ساتھ بلا وجہ تھکاؤٹ کا شکار بھی ہیں تو یہ وارننگ سائن ہے جس پر توجہ دینی ضروری ہے۔تھکاؤٹ اور بھوک نہ لگنا صحت میں کئی خرابیوں کی نشانی ہوسکتی ہے جس میں عام طور پر نزلہ زکام اور بخار جسی علامات شامل ہیں، ذہنی تناؤ پریشانی بھی ایسی علامات ہیں جو بھوک کو ختم کرنے کیساتھ ساتھ جسم میں تھکاؤٹ پیدا کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ نظام انہظام میں خرابی بھی بھوک کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔کئی اور ایسی سنجیدہ بیماریاں

جیسے کینسر وغیرہ بھی بھوک کو ختم کرکے جسم میں تھکاؤٹ پیدا کرتا ہے اس لیے طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں بھوک نہ لگنے اور تھکاؤٹ محسوس کرنے کی اس نشانی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تاکہ جلد از جلد مرض کی تشخیص ہو سکے اور اس کا وقت پر علاج ہوسکے۔ طب ایوردیک اور طب یونان میں بھوک بڑھانے کے لیے طبیب حضرات اکثر لیموں اور ادرک کی چٹنی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ یہ چٹنی جہاں معدے کی صفائی کرتی ہے وہاں بھوک کی خواہش کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے اور اگر اس چٹنی میں دھنیہ بھی شامل کر لیا جائے تو یہ اور زیادہ مُفید ثابت ہوتی ہے۔بھوک نہ لگنا اور کھٹی ڈکاریں آنا جیسی علامات اگر محسوس ہو رہی ہوں تو

ایسے میں لیمو کی شکنجبین کا استعمال انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے، ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اس میں تھوڑی شکر یا چینی شامل کریں اور روزانہ استعمال کریں۔ایک چمچ ادرک کا رس، ایک لیموں اور ساندھا نمک (قدرتی راک سالٹ) کو پانی میں مکس کر کے پینے سے بھی پیٹ کی کئی بیماریاں ختم ہوتی ہیں اور بھوک کُھل کر لگنے لگتی ہے۔منکا، نمک اور کالی مرچ کو مکس کرکے ہلکا سا گرم کریں اور پھر اس کو کھا لیں اس سے بھی آپ کی بھوک چمک اُٹھے گی اور اگر بھوک پُرانے بخار کی وجہ سے ختم ہوئی ہے تو اُس میں بھی آرام آئے گا۔اگر آپ بھوک نہ لگنے کی بیماری کا شکار ہیں تو صبح کے وقت سُرخ ٹماٹر کاٹ کر اُس پر کالی مرچ چھڑک کر کھائیں اس سے بھی آپ کی بھوک میں اضافہ ہوگا۔

پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے بھی بھوک کم ہو جاتی ہے اور ایسے کھانے جو تیل وغیرہ میں فرائی ہو اور فاسٹ فوڈ بھی بھوک کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے اس لیے جب بھی کھانا کھائیں بھوک رکھ کر کھائیں اور پیٹ بھر کر مت کھائیں اور بازاری کھانے جیسے فاسٹ فوڈ وغیرہ سے اجتناب کریں۔ تھوڑا میتھی دانہ لیکر اسے پانی میں شامل کریں اور گرم کر کے قہوہ بنا کر پی لیں اس سے بھی بھوک پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے یا پانچ گرام میتھی دانہ لیکر اسے گھی میں تھوڑا فرائی کر لیں اور سُرخ ہونے پر گھی سے نکال کر ٹھنڈا کر لیں اور پیس کر پانچ گرام شہد میں ملا کر کُچھ روز متواتر استعمال کریں یہ آپ کی بھوک کو بڑھانے کا باعث بنے گا۔سبز دھنیے کی چٹنی بھی بھوک کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے

اور اس کے ساتھ ساتھ معدے اور جسم کے بڑھے ہوئے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرتی ہے اس لیے اس چٹنی کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں یہ آپ کی بھوک کو بڑھانے کا باعث بنے گی۔گرمی کے موسم میں شدید گرمی کی وجہ سے بھی بھوک کم لگنے لگتی ہے اس لیے کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے تھوڑا ٹھنڈا پانی پی لیں یہ بھی آپ کی بھوک کو بڑھانے کا باعث بنے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں