سر درد کی چونکا دینے والی وجوہات جسے جاننے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے مزید جاننے کیلئے اس آرٹیکل کو پڑھیں

سر درد کی چونکا دینے والی وجوہات

کائنات نیوز ! سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ سر میں درد کی بہت سی اہم او رچونکا دینے والی وجوہات بتائیں گے۔ ان وجوہات کو جان کر سردرد کی وجوہات پر قابو پاسکتےہیں۔ سردرد ایک عام سی بیماری ہے جس میں عام طور پر ہر کوئی مبتلا ہوتا ہے۔ سو میں سے نوے افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور سردرد لاحق ہوتا ہے۔ سر میں درد کی اہم وجوہات بتانے سے پہلے چند اہم وجوہات بتانا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ تیز دھوپ، تیز روشنی ، تھکن، شوگر لیول کم ہونا، تیز ہوا، شور اور آلودگی وغیرہ ۔

اس کے علاوہ تیز نمک مرچ، چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بھی انسان سردرد میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ اس کےلیے علاوہ بے صبری ، غ صہ اور مقابلہ بازی ; کی عادت بھی عام سر درد کی وجوہات میں شامل ہیں۔ اب سردرد کی وجوہات کی اہم معلومات آپ کو بتاتے ہیں۔ سردرد کی پہلی اہم وجہ ہے۔ نظر کی کمزوری: بعض اوقات کچھ پڑھنے کی وجہ یا نظر کاکوئی کام کرنے کی وجہ سے سر کے اگلے حصے میں ہونے والا درد نظر کی کمزوری کی وجہ سے یا آنکھوں کی کسی تکلیف کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ جو نظر کی صیحح عینک لگانے کےبعد ختم ہوجاتا ہے۔ دوسرے نمبر پرہے۔ بلڈ پریشر : کی وجہ سے سردرد ہوتا ہے۔ سر میں شدید دباؤ کی وجہ سے یہ درد محسوس ہوتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشرا س درد کی وجہ بنتا ہے۔ اس درد سے بچنے کےلیے بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا ضروری ہے۔ دانتوں کا مسئلہ : دانتوں کی تکلیف یاانفیکشن کی وجہ سے سر کے اوپری حصے میں درد ہوتا ہے۔ اس سے چھٹکارے کےلیے دانتوں کا علاج کرنا ضروری ہے۔

بھو ک کی شدت: یہ درد کھانا کھانےسےپہلے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ مسلز کا کھچاؤ ، لوبلڈ شوگر، زیادہ سونا یا ڈائیٹنگ ہوتی ہے۔ ایسے لوگ جو کسی خاص خوشبو ، روشنی اور ذائقے سے الرجک ہوتے ہیں۔ ان کو اس الرجی کی وجہ سے سر میں درد ہوجاتا ہے۔ اس درد کی وجہ کا صرف مریض کو ہی علم ہوتا ہے۔ کہ اسے کس چیز سے الرجی ہے۔ اس سے بچنا ضروری ہوتا ہے۔ انفیکشن کا بخار: سر میں خ ون کی نالیوں کے سوجنے کیوجہ سے سر میں درد ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کسی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے بخار سے ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ: یہ درد اکثر سر کےسامنے حصے ، کنپٹیوں اور سر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔ عام طور پر جذباتی ، نفسیاتی اور جسمانی دباؤ اس کی وجہ بنتا ہے ۔ جس کو دور کرنا ضروری ہوتا ہے۔ دماغی ٹیومر: اس کی وجہ سے ہونے والا درد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہےاچانک الٹی آنا ، بینائی اور بولنے میں مسئلہ ہونا، شخصیت میں تبدیلی ، ذہنی توازن میں کمی ہونا اس درد کی نشانیاں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں