سعودی عرب،جازان میں آبشاروں اور پہاڑی غاروں پر مشتمل پارک کے چرچے

پارک کے چرچے

کائنات نیوز!سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کی الریث گورنری میں واقع ضال پارک جبل القہر کے قلب میں ایک ایسا عالی شان قدرتی مقام ہے جس کی طرف سیاح دور دور سے کھچے چلے آتے ہیں۔قدرتی اور فطری حسن کواپنی آغوش میں لینے والے اس پارک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پہاڑی غاروں اور آبشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضال پارک ایک ایسی ریزورٹس ہے

جس کی قدرتی دلکشی اور حسن اپنی مثال آپ ہیں۔ اس پارک کا شمار جازان کے خوبصورت ترین قدرتی مقامامات میں ہوتا ہے۔ یہ مقام وادیوں، پہاڑوں، سطح مرتفع اور میدانی علاقوں کے حسین امتزاج کے ساتھ ساتھ اہم تاریخی ورثے کا بھی امین ہے۔جنوب مغربی سعودی عرب میں ضال پارک کے حیرت انگیز مناظر نے فوٹوگرافر علی الریثی کو اپنی طرف متوجہ کیا ، جو گھنے جنگلات ، عرعر کے درختوں اور جنگلی زیتون کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے خواہاں تھے۔انہوں نے کہا کہ ضال پارک ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سال بھر موسم ٹھنڈا رہتا اور کثرت کیساتھ بارشیں ہوتی ہیں۔سرسبز اور لہلاتے کھیت اس پہاڑی علاقے کے باشندوں کی عظمت اور مہارت کی نشاندہی کرتے ہیں جنہوں نے اونچے پہاڑوں کو زرعی کھیتوں میں بدل دیا

۔ کسان ہر قسم کے اناج ، سبزیاں ، پھل اور خوشبودار پودے کاشت کرتے ہیں۔ سال بھریہاں پر موسلا دھاربارشیں ہوتی رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیاح اور مسافر اکثر اس علاقے کا رخ کرتے اور اس کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ضال پارک میں بہت سی خوبصورت اور مختلف سائز کی غاریں ہیں۔ جن میں سے کچھ تقریبا 15 میٹر اونچی ہیں۔ وہ قدرتی مناظر سے گھیرے ہوئے ہیں۔ پارک کو باہر سیسے جنگلوں نے گیھر رکھا ہے۔ یہ سیاحوں کے سب سے اہم مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ جبل القہر میں موجود دیگر اہم سیاحتی مقامات میں الوقبہ، امدحرہ، امنایف اور غافلہ اپنی آبشاروں اور پانی کے بہتے چشموں کی بہ دولت مشہور ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں