اگر رات کو سوتے ہوئے آپ کے منہ سے رال ٹپکتی ہے تو آپ بہت خوش قسمت آدمی ہیں کیونکہ اس سے۔۔

منہ سے رال ٹپکتی ہے

کائنات نیوز!  نیند کے دوران منہ سے رال بہہ نکلنے کو اکثر لوگ پریشان کن مسئلہ اور باعث شرمندگی بات سمجھتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا ہے تو نا صرف اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیںبلکہ آپ بہت خوش قسمت بھی ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جولوگ پرسکون نیند حاصل کرتے ہیں اور جن کے خواب انتہائی مثبت نوعیت کے ہوتے ہیں

ان کی رال نیند کے دوران اکثر بہہ نکلتی ہے۔یعنی نیند کے دوران رال بہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نیند کا ابتدائی مرحلہ جسے ’ریپڈ آئی موومنٹ مرحلہ‘ کہتے ہیں بغیر کسی رکاوٹ اور گڑ بڑ کے مکمل ہو اہے اور اس کے بعد آپ پرسکون اور گہری نیند میں ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی نیند میں کوئی خرابی نہیں ہے اور آپ کا جسم اور دماغ نیند سے بھرپور استفادہ کررہا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ نیند کے دوران کبھی بھی رال بہنے کا واقعہ پیش نہیں آتا انہیں نیند سے متعلقہ کچھ نہ کچھ مسائل ضرور درپیش ہوتے ہیں۔ یہ لوگ یا تو پوری نیند حاصل نہیں کررہے ہوتے یا ان کی نیند پرسکون نہیں ہوتی ہے

اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہیںتو یہ سبزی بطور نسخہ استعمال کریں ، فرق آپ کو بھی حیران کر دے گا

 اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں تو ’ادرک کا پانی‘ وہ مفید نسخہ ہے جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے، کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ کنسیڈر ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتااور یوں خون کے بہاؤ کو متوازن کرتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلتا ہے۔ یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہےجو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اورکئی طرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔ اسے تیار کرنے کیلئے پہلے ڈیڑھ لٹر پانی کو ابال لیں اور جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں۔ اسے کچھ دیر کیلئے ابلنے دیں اور پھر چولہے سے اتار کر اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔

جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس ملا لیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں دو بار یہ مشروب پئیں۔ اس کا استعمال صبح کے وقت ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے کریں۔ یہ جہاں موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے وہیں ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے، نزلہ و زکام سے بچاتا ہے، دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاءکو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں