سات روزے رکھ کر یہ عمل کریں اللہ پاک کا خاص نام پڑھ لیں ،اللہ پاک جلد ہی اولاد کی نعمت سےمالامال فرمائیں گے

سات روزے

کائنات نیوز! اس مہینے کے روزے آخرت میں دوزخ سے ڈھال بنیں گے اور روزے دار کی سفارش کریں گے:’’اے اﷲ! دنیا میں ہم نے اسے کھانے، پینے اور دن کی خواہشات سے روکے رکھا۔ اس کے حق میں ہماری سفارش قبول فرما۔پس روزے کی سفارش روزے دار کے حق میں قبول کی جائے گی۔ اﷲ رب العزت کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے کہ صرف ایک مہینے کے روزے قیامت میں ہماری سفارش کریں گے

جس دن ماں بیٹے کی نہیں، بیٹا باپ کا نہیں، غرض کوئی کسی کا نہیں ہوگا۔ سب نفسانفسی میں ہوں گے۔ اس وقت ہمارے نیک کام، روزے، قرآن کی تلاوت اور نماز ہماری سفارش کریں گے۔ اگر ماہ رمضان میں خاص ثواب کی نیت سے روزے رکھے جائیں اور اس کی راتوں میں قیام (تراویح) کیا جائے تو بہ فضل تعالیٰ پچھلے تمام گن اہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اﷲ کا ہم پر لطف و کرم ہے کہ پورے سال کے نہیں، صرف ایک ماہ کے روزے ہم اجر و ثواب کی نیت اور اﷲ کے احکامات کے مطابق رکھیں تو روز حشر یہی روزے ہمیں باب الریان میں داخل ہونے کی سفارش کریں گے۔رمضان کے فضائل و برکات کا یہ عالم ہے کہ اس مہینے میں ہر نفل عبادت کا ثواب فرض عبادت کے برابر اور ہر فرض عبادت کا ثواب سات سو گُنا زیادہ ہوجاتا ہے۔

رمضان کی راتوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے پر ہر حرف پر سات سو گُنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔ یعنی الم پر تیس نیکیاں نہیں بلکہ اکیس سو نیکیاں ملیں گی۔ قرآن بھی روز قیامت ہماری سفارش کرے گا اور اﷲ رب العزت سے عرض کرے گا: اے اﷲ! رمضان کی راتوں میں، میں نے اسے نیند اور آرام سے روکے رکھا۔ تو اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔چناں چہ قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی۔اگر ہم سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں سے صرف تیس دن خالص رضائے الٰہی کے لیے رمضان کے دن میں روزے رکھیں اور رات میں قرآن کی تلاوت کریں تو یہی روزہ اور تلاوت ہمیں دوزخ سے بچانے والی ڈھال اور جنت میں لے جانے ے کی ضمانت بن جائیں گے۔اﷲ جل جلالہ جنت کو پورے سال رمضان کے لیے سجاتا رہتا ہے۔

رمضان کی پہلی رات کو اس کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں۔پھر ایک فرشتہ اعلان کرتا ہے:’’اے نیکی کرنے والے! متوجہ ہو نے کی طرف، اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والے، برائی سے باز رہ۔‘‘ اﷲ پاک اس مہینے میں لوگوں کو دوزخ سے آزاد کرتا ہے۔ یہ سلسلہ پورے رمضان چلتا رہتا ہے۔ اس ماہ کی پہلی رات کو شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ اﷲ کے نیک اور فرماں بردار بندوں سے اس بابرکت مہینے میں نافرمانی نہ کروائیں۔یہ سات روز کا عمل ہے سات روزے رکھ کر یہ عمل کریں اولاد کی نعمت سے مال مال ہوجائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ کا خاص نام ہے اس نام کا ورد کرنا ہے زیادہ بڑا وظیفہ نہیں ہے ۔ ایسے حضرات جن کو کوئی مسئلہ نہیں ہے

پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ان کو اولاد کی نعمت سے محروم رکھا ہے تو وہ بھی یہ وظیفہ کرسکتے ہیں انشاء اللہ رب کریم ان کو بھی اولاد سے نواز دیں گے ۔ اس وظیفہ کی سب کو اجازت عام ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا خاص نام یا مصورُ اگر کوئی شخص سات دن تک روزہ رکھے اور غروب آفتاب کے بعد افطار سے پہلے اکیس بار یہ اسم مبارک پڑھ کر دم کرے اور پانی بانجھ عورت کو پلائے تو انشاء اللہ اس کا بانجھ پن دور ہوجائیگا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں