”بازار میں ملنے والا کونسا زیتون کا تیل خالص اور اصلی ہے شوگر اور موٹاپے کے مریضوں کو کونسا تیل کب کتنا استعمال کریں“

زیتون کا تیل

کائنات نیوز! زیتون کا تیل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس کا ذکر قرآن مجید اور احادیث نبویﷺ میں متعدد جگہ آیا ہے بلا شبہ زیتون کا تیل دیگر استعمال ہونیوالے تیلوں کے مقابلے میں بہترین ہے اور اسی زیتون کے طب نبوی ﷺ دیسی طب اور طب جدید درجنوں فوائد بتائے گئے ہیں۔آج ہم آپ بتائیں گے کہ مارکیٹ میں زیتون کے تیل کی متعدد اقسام موجود ہیں۔

ان میں سے کونسی قسم کا تیل کس مقصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یا کس قسم کے تیل کے کیا فوائد ہیں ان میں سے خالص تیل کونسا ہوتا ہے اور اس کی پہچان کیا ہے آج ہم آپ کو یہی بتائیں گے کہ مارکیٹ میں زیتون کے تیل کی کتنی اقسام ہیں ان کا نام کیا ہے اور کونسی قسم کس مقصد کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔ مارکیٹ میں اس وقت زیتون کے تیل کی پانچ اقسام پائی جاتی ہیں۔ پہلے ان پانچ اقسام کے نام جان لیں پھر تفصیل سے اس کے فوائد اور استعمال بتائیں گے ایکسٹرا ورجن آئل، ورجن آئل ،ریفائنڈ آئل ، پیور آئل ، پومس آئل آخر میں خالص تیل کی پہچان اور خریدنے کا طریقہ بتاتے ہیں اس سے قبل زیتون کے تیل کی تمام قسموں کی تفصیل جان لیں پہلے نمبر ہے ایکسٹراورجن الوآئل یہ تیل کی سب سے خالص قسم ہے جس کو آپ نہ صرف پی سکتے ہیں بلکہ کھانے پکانے سے لیکر جسم یا سرکی مالش تک میں بھی استعمال کرسکتے ہیں یہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنا یا جاتا ہے ۔اس میں کوئی کیمیکل یا انڈسٹریل کچرا

استعمال نہیں ہوتا ۔ یہ تیل بنانے کیلئے زیتون کے پھل کو مشین میں ڈال کر بغیر کسی کیمیکل اور حرارت کے ڈائریکٹ تیل نکال لیا جاتا ہے ۔ اس تیل کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے اور پھل کو درخت سے اتارنے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اس سے تیل نکال لیا جاتا ہے اس طریقہ سے نکالا گیا تیل سب سے زیادہ خالص اور نیوٹرنز سے بھرپور ہوتا ہے ۔ اگر آپ کا کوئی عزیز شوگر کا مریض ہے تو اس تیل کا روزانہ خالی پیٹ ایک چمچ پینے سے انشاء اللہ چند دن میں شوگر نارمل ہوجائیگی۔ کولیسٹرول لیول کم کرنے کیلئے یہ انتہائی فائدہ مند ہے ۔ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو سیلڈ پر اس کا چھڑکاؤ کرکے کھائیں انشاء اللہ دنوں میں فائدہ ہوگا آپ خود آنکھوں سے یہ فائدہ دیکھیں گے ۔ دوسرے نمبر ورجن آئل آتا ہے یہ معیار کے حساب سے ایکسٹرا ورجن آئل سے کم درجے کا ہوتا ہے ۔اس کو بنانے کیلئے کیمیکل اور ہیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ا س میں ایکسٹرا ورجن آئل کی نسبت نیوٹریشن بھی کم مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ اس تیل کو کھانا

پکانے چیزیں تلنے بیکنگ اور سیلڈ وغیرہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ تیسرے نمبر ریفائنڈ آئل ہے زیتون کے پھل سے تیل نکالنے کے بعد جو کچرا بچتا ہے اس میں مختلف کیمیکل ملا کر ہیٹ کی مدد سے بچا کچا تیل نکالا جاتا اس کو ریفائنڈ آئل کہتے ہیں اس میں کسی قسم کی کوئی نیوٹریشن نہیں ہوتی ۔ پومس الوآئل اصل میں یہ زیتون کے چھلکے سے بنتا ہے جس کو کیمیکل تیل کی شکل دی جاتی ہے پھر ذرا سی مقدار ایکسٹر ورجن آئل کی ڈال دی جاتی ہے کہ اس میں زیتون کی خوشبو اور ذائقہ لایا جاسکے اسی لیے یاد رکھیئے کبھی پومس آئل پینے کھانے کیلئے استعمال نہ کریں۔یہ زیتون کے نام پر ایک دھوکا ہے ۔اسے صفائی ستھرائی وغیرہ کے کاموں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔آپ خالص تیل کی پہچان کیسے کرسکتے ہیں کھانے پینے کے کیلئے صرف اور صرف ایکسٹرا ورجن آئل استعمال کریں اور جب بھی خریدیں ہمیشہ بنانے کی تاریخ دیکھیں یہ تیل جتنا تازہ ہوگا اتنا زیادہ فائدہ مند ہوگا ۔ اس دکان سے

خریدیں جس نے زیتون کے تیل کی بوتلیں اندر ٹھنڈی جگہ پر دھوپ سے دور رکھی ہوئی ہوں۔ اگر گھر میں زیتون کا استعمال کرنے والے کم لوگ تو ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں۔ایک دفعہ بوتل کھل جائے تو یہ وقت گزرنے کیساتھ یہ اپنا ذائقہ اور طاقت کھودیتا ہے۔زیتون کا تیل جتنا تازہ ہوگا اتنا ہی فائدہ مند ہوگا۔a

اپنی رائے کا اظہار کریں