کائنات نیوز ! کیلے کی افادیت سے کون واقف نہیں کیلا ایک ایسا پھل ہے جسے بچہ ہو یا بڑا ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے اس میں وٹامنز اور فائبر کی بھر پور مقدار شامل ہوتی ہے ویسے تو کیلے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن اس تحریر میں بات کریں گے کیلے کے چھلکوں کی زیادہ تر لوگ کیلے کھا کر اس کے چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں لیکن اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ کیلے کے چھلکوں کو پھینکنے سے پہلے سوچ میں پڑ جائیں گے ۔ اگر آپ کے جسم پر کہیں بھی مسہ ہو تو آپ وہاں کچھ دیر کیلے کا چھلکا رگڑیں
اور پھر چھلکے کو مسے کے اوپر رکھ کر ٹیپ لگادیں اس سے آپ کا مسہ جھڑ جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو تھکن محسوس ہورہی ہے تو کیلے کے چھلکوں کو اپنی آنکھوں پر کچھ دیر کے لئے رکھیں آپ کی تھکن میں کمی ہوگی اور راحت ملے گی اس کے علاوہ اگر آپ کے چہرے پر کہیں پمپل نکل آیا ہے تو کیلے کے چھلکے سے ہلکے ہاتھ سے چہرے اور پمپل پر پانچ منٹ تک مساج کریں پمپل ختم ہوجائے گا اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دانت موتی کی طرح چمکیں تو کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر رگڑیں دانت موتی کی طرح چمکنے لگیں گے اگر آپ کو کہیں بھی کوئی کیڑا کاٹ لے تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر متاثرہ حصے پر لگائیں درد میں آرام ملے گا اس کے علاوہ اگر آپ کا لیدر بیگ بیلٹ یا جوتا ڈل ہوگیا ہے تو ان پر کیلے کا چھلکارگڑنے سے اس میں نئی جان اور چمک آجائے گی اور اگر آپ کے جسم میں کہیں بھی درد ہے۔ تووہاں کیلے کا چھلکالگا کر تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں درد میں آرام ملے گا
اس کے علاوہ اگر آپ کے چاندی کے برتن یاجیولری ڈل پڑ گئی ہےتو آپ کیلے کے چھلکے کی مدد سے اسے چمکا سکتے ہیں اس کے لئے کیلے کے چھلکوں کو بلینڈر میں ڈال کر پانی کی مدد سے پیسٹ بنا لیجئے پھر اس پیسٹ سے چاندی کے برتن کو رب کریں دو منٹ بعد سادے پانی سے دھو لیں پھر کسی کپڑے کی مدد سے خشک کرلیں برتن پہلے کی طرح چمکنے لگ جائے گا اس کے علاوہ کیلے کے چھلکے مچھر کے کاٹنے کے بعد جو سوجن آجاتی ہے ان میں بھی آرام دیتے ہیں جب آپ کو مچھر کاٹ لے تو آپ وہاں کیلے کے چھلکے کو پانچ منٹ تک رکھ لیں درد اور کھجلی دونوں میں آرام ملے گا۔کیلے کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بے حد مفید ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے کی جھُریاں کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کا چھلکا لیجیےاور اسے اُس جگہ پر ملیں جہاں جھریاں زیادہ ہوں کچھ دیر تک اس کا مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔
ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔اگر آپ کیلے کے چھلکوں کو کھائیں گے تو اس میں موجود فائبر آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دے گا اور یہ دل کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ کیلے کے چھلکوں کو کھانے سے آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول دل کی رگوں میں نہیں جمے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں