سیریز منسوخ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈاوروزیراعظم جیسنڈآرڈرن میں تضاد،پاکستان کیا کرنے جارہا ہے

نیوزی لینڈ کرکٹ

کائنات نیوز! پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی مصالحتی کمیٹی میں جانے کی تیار ی شروع کرد ی ہے، نجی ٹی وی اے آر وائے نے دعوی ٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے کے موقف میں تضاد سامنے آرہا ہے جس سے پاکستان کو مدد مل سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم مصالحتی کمیٹی میں جانے کے لئے ایک کیس تیار کرے گی

اور دو یا تین چیزیں پاکستان کے کیس کو مضبو ط بنا سکتی ہیں، جس میں سب سے پہلے یہ بات قابل غور ہے کہ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ ہماری کرکٹ ٹیم پر دہشتگرد حملہ ہو سکتا تھا جبکہ نیوز ی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے وزیر اعظم عمران خان سے بات کرتے وقت موقف اپنایا کہ دہشتگردی کا حملہ سٹیڈیم کے باہر ہو سکتا ہے۔ دوسر ی جانب نیوز ی لینڈ ٹیم کے ساتھ جو سیکیورٹی ایکسپرٹس ہیں جو کہ پہلے بھی سیکیورٹی کا جائزہ لے چکے ہیں اور دورے کو کلیئر قرار دے چکے ہیں، وہ سیکیورٹی ایکسپرٹ بھی کل تک تمام تر انتظامات سے مطمئن تھے۔ ذرائع کے مطابق کیویز حکام کے موقف میں جو واضح تضاد ہے اس سے مصالحتی کمیٹی میں پاکستان کا کیس مضبو ط ہو سکتا ہے اور پاکستان کو بڑ ی مدد مل سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں