مناہل، افشاں، گلاب اور ۔۔ لڑکیوں کے ناموں پر رکھے گئے طوفانوں کے نام اور ان کے دلچسپ معنی

مناہل، افشاں، گلاب

 کائنات نیوز! طوفان ہمیشہ اپنے ساتھ بڑی تباہ کاریاں لاتے ہیں اور ان کے آنے قبل ہی لوگ الرٹ ہو جاتے ہیں کہ نہ جانے کتنے لوگ اس کی وجہ سے متاثر ہوں گے۔ لیکن ان کے نام زیادہ تر خواتین کے ناموں پر رکھے جاتے ہیں جس کی دلچسپ وجہ امریکی جریدے کے مطابق یہ بھی ہے جب نام کسی ڈراؤنی چیز سے متاثر ہو کر رکھیں تو لوگوں کو مزاق لگنے لگتا ہے، مردانہ نام رکھیں

تو اعتراضات ہونے لگتے ہیں، البتہ خواتین کے ناموں پر رکھیں تو لوگ ڈرتے بھی ہیں اور حیرت زدہ بھی ہوتے ہیں۔ آئیے آج ہماری ویب میں ہم آپ کو کچھ ایسے نام بتاتے ہیں جو ہیں تو خواتین کے نام لیکن دراصل طوفانوں کے نام بھی ہیں جنہوں نے اپنے وقت میں بڑی تباہی کی، مگر حالیہ طوفان سے امید کی جا رہی ہے کہ شاید اس کی شدت کچھ کم ہو جائے۔ ٭ طوفان گُلاب: گلاب کا پھول دنیا بھر کے تمام پھولوں میں سب سے زیادہ خوبصورت سمجھا جاتا ہے اس کی خوشبو بھی سب سے حسین ہے۔ اکثر لوگ اپنی بیٹیوں کا نام گُلاب رکھتے ہیں جس کے معنی ہیں: ” پاک خوشبو، سب سے حسین، سب سے منفرد”۔ اس نام کا طوفان پیر کے روز سے بھارت اور اب پاکستان میں طوفانی بارش کی وجہ بن رہا ہے۔ ٭ نیلوفر: نیلوفر نام آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اس کے معنی ہیں:

” پانی کی طرح شفاف، روشن، سیدھی راہ دکھانے والا، زندہ دل۔” ”اس نام کا طوفان بھی بہت تباہی مچا کر گیا تھا۔ ٭ گلنار : گلنار نام کے معنی ہیں: ” جنت کا پھول، انار کا کھلکھلاتا ہوا پھول، دوسروں کو نفع دینے والا۔ ٭ نرگس: اس نام کے معنی ہیں: ” آنکھ کی مانند ایک پھول، مہذب، سلیقہ مند، اصولوں کے تحت چلنے والا۔ ٭ صائمہ: صائمہ نام بھی ایک بڑے سائیکلون کا نام تھا جس کی شدت آخر وقت میں کم ہوگئی تھی۔ اس نام کے معنی ہیں: ”روزے رکھنے والی، پرہیز کرنے والی، فاقہ کرنے والی ٭ طُوبیٰ: طُوبیٰ نام کا طوفان بہت خطرناک تھا جس میں کئی انسانی و حیوانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔ اس نام کے معنی ہیں: ” جنت کا درخت، پاکیزہ، خوشبودار۔ ٭ ارما: ارما نام کا طوفان زیادہ شدت والا نہیں تھا البتہ اس کے معنی ہیں: ” مضبوط، طاقتور، با اثر۔ ٭ قطرینہ :

قطرینہ نام عیسائیوں کا ہے مگر اس نام کا طوفان بھی آچکا ہے جس کے معنی ہیں: ” خالص، گندگی سے پاک۔ ٭ افشاں: افشاں نام کے معنی ہیں: ” خوشیاں بکھیرنے والی، حسین آواز۔ ٭ مناہل: مناہل نام کے معنی ہیں: ” تازہ پانی کی لہر، ہمت نہ ہارنے والی، کامیاب، روشن ستارہ۔ آپ کو ان طوفانوں میں سے کونسا نام پسند آیا؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر لازمی بتائیے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں