ہڈیوں کا جوڑ جوڑ مضبوط گھٹنوں اور کمر کا درد ختم بس ایک چمچ منہ میں رکھو ستر سال تک جوان رہو

ہڈیوں کا جوڑ

کائنات نیوز! جوڑوں کےاندر عام حالات میں اوربِالخصوص چلنے پھرنےکےدوران درد ہونا،سُوجن، جِلدکا گرم ہوجانا،صبح کے وقت جوڑوں میں جکڑن ہونا وغیرہ۔جوڑوں کےدردکےاسباب کھانےپینےمیں بے احتیاطی، رَہَن سَہَن اور بیٹھنے کا غلَط انداز،وٹامن ڈی کی کمی ،جسم کے وزن میں غیر معمولی اضافہ،ایکسیڈنٹ وغیرہ میں ہڈیوں پر لگنے والی چوٹ،

غیرمحتاط اندازمیں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانااور وزن اٹھانا وغیرہ۔جوڑوں کادرداور یورک ایسڈ یورک ایسڈ کے سبب بھی جوڑوں بِالخُصوص پاؤں کے جوڑوں میں دردہوتاہے۔یورک ایسڈ ایک نارمل کیمیاوی مادہ ہے جو کھانا پینا ہضم ہونے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتا ہے۔گوشت اور بیکری آئٹمز زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر یورک ایسڈ کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے جو پوری طرح جسم سے خارج نہیں ہوپاتا اور جمع ہونے لگتا ہے۔جب اس کی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ جوڑوں کے درمیان نمک کے دانوں کی شکل میں جمنے لگتے ہیں اور پھر نقل و حرکت کرتے ہوئے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔یورک ایسڈ کی زیادتی گردوں اور دل کے امراض کاسبب بھی بن سکتی ہے ۔پانی کم مقدار میں پینا بھی یورک ایسڈ کی زیادتی کا سبب ہے۔یورک ایسڈ میں اضافہ ایک ایسی بیماری ہے جسے انسان پرہیز کے ذریعے خود کنٹرول کرسکتا ہے

اور ادویات کے ذریعے بھی اس کا علاج موجود ہے۔یورک ایسڈ میں اضافے کی علامات صبح اٹھ کر زمین پر پاؤں رکھتے ہی پنجوں میں اور پھر جسم کے مختلف جوڑوں میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔جوڑوں کےدرد کے لئے تیر بہدف نسخہ:سَوْنٹھ(خشک ادرک):50گرام، سِمْلو:50گرام، میتھی دانہ:50گرام، سُوْرَنْجَان شِیْرِیں:50 گرام،مامیخ:50 گرام۔ تمام دوائیں ہم وزن لے کر پیس لیجئے۔ صبح و شام ایک ایک چمّچ (اندازاًچھ۔چھ گرام) پانی سےاستعمال کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جوڑوں، کمر، ہاتھ اور پَیر کے ہر طرح کے درد میں مفید ہوگا۔ مدّتِ استعمال:تا حصولِ شِفا۔مختلِف قسم کی دردکُش ادویات کے بجائے طبیب کے مَشْورے سے اس نسخے کا استعمال فرمائیں۔ جوڑوں کو متحرّک رکھنے کےلئے آسان ورزش کامعمول بنائیں۔ روزانہ چار کپ سبز چائے پئیں۔ہَلْدی کا آدھا چائے کاچمچ کھا نے پر چھڑک کر روزانہ کھائیں۔کیلشیم سے بھرپور غِذائیں مثلا ً دودھ یا اس سے بنی مصنوعات،

لوکی یعنی کدو شریف، ٹنڈےاور توری وغیرہ سبزیاں استعمال فرمائیں۔ روزانہ 10 سے 15 منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔کھلی فضا میں ننگے پاؤں چِہِل قدمی کریں۔ مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول استعمال کریں۔ جوڑوں کے مریض کے لئے نقصان دہ چیزیں گیس پیدا کرنے والی اور بادی چیزیں جیسے آلو، گوبھی، اروی، مٹر، بینگن، چنے کی دال، کلیجی، پائے، بڑا گوشت، دال ماش، بہت ٹھنڈا پانی اور چاول وغیرہ جوڑوں کے درد کے مریض استعمال نہ کریں۔جوڑوں کےدردکےلئےبہترین مساج آئلقُسْطْ تَلْخْ:25 گرام،رتن جوت:12گرام،ست اَجْوَائن: 10گرام، تِل کا تیل:250گرام،قسط تلخ اور رَتَنْ جَوْت کو موٹا موٹا کوٹ کر تِل کے تیل میں چند منٹ پکائیں۔جب یہ دونوں کچھ براؤن ہوجائیں تو چولہے سے اتار لیں اور کپڑے سے چھان کر ست اجوائن باریک کرکے تیل میں شامل کرلیں۔ دن میں دو بار اس تیل کے ذریعے ہلکے ہاتھ سے درد کے مقام پر مَساج کریں۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر طرح کے درد کے لئے مفید ہے۔ہاتھ پاؤں کے درد کے لئے تعویذ یَا حَیُّ یَاقَیُّوْمُ 786 بار کاغذ پر لکھ(یا لکھوا)کرتعویذ کی طرح لپیٹ کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے ریگزین یا کپڑے وغیرہ میں سی کر بازو میں باندھ لیجئےیا گلے میں پہن لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نظرِِ بد کا اثر ختم ہوجائے گا۔ جس کےہاتھ پاؤں میں دردہواُس کےلئےبھی یہ تعویذ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مفید ہے۔جوڑوں کے درد کے روحانی اور گھریلو علاج ریڑھ کی ہڈّی ،گھٹنوں ، جوڑوں وغیرہ جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے یا غَنِیُّ پڑھتے رہئےاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دَرد جاتا رہے گا روزانہ دو بُھنے ہوئے آلو(چھلکے سمیت)اور تھوڑی سی ادرک ملا کر کھالیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جوڑوں کے دَرد میں فائدہ ہوگا موسمبی کے آدھے گلاس خالص رس میں ایک چمچ مچھلی کا تیل (میڈیکل اسٹور سے مل سکتا ہے)ملا کر پہلی بارمسلسل چار دن تک روزانہ دن کے گیارہ بجے پئیں۔

اس کے بعد چار ماہ تک ہر 15 دن کے بعد مسلسل دو دن اُسی وقت میں پئیں۔ یہ علاج سردیوں میں زیادہ مناسِب ہے۔اس علاج کے دوران ٹھنڈی تاثیر والے پھل مثلاً میٹھے، موسمبی ، اَنَنّاس اور انار وغیرہ زیادہ استعمال کیجئے صبح نَہار منہ گھیکوار کا حلوا کھایئے۔(یہ بازار میں مل سکتا ہے) پیاز کا رَس اور رائی کا تیل ملا کر جوڑوں پر مالش کریں ۔ اس سے سُست جوڑ کھل جائیں گے اوربِفضلہ تعالیٰ آپ راحت محسوس فرمائیں گے اگر ڈاکٹر اجازت دے تو روزانہ ایک گولی نیورومیٹ کھانے کے بعد پانی سے استعمال کیجئے جوڑوں کے درد کیلئے مُجرَّب ہے۔ ڈاکٹر کے مَشْورہ سےروزانہ ایک سے زیادہ بھی لے سکتے ہیں اور اگر درد کی شدّت کم ہو تو ناغہ سے بھی لی جا سکتی ہے ۔ اِس طرح کی دوائیں بِلا ناغہ مسلسل نہ کھائی جائیں بیچ میں کچھ دن وقفہ کر لینا چاہیئے مثلاً اگر مسلسل 12 دن استعمال کر لی تو 7یا 12دن تک وقفہ کر لیا پھر ضرورت محسوس ہوئی تو شروع کر دے۔

میتھی دانے گڑ کے ساتھ جوش دےکر(یعنی اُبال کر جوشاندہ قہوہ بنا کر) استعمال کرنے سےکمر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے گنٹھیا(یعنی جوڑوں کے درد)کے لئے میتھی کے 10 گرام تازہ پتےّ پانی میں پیس کرصبح نہار منہ استعمال کیجئے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں