مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے یہ سفید نشان نہیں بنتے بلکہ اِس بیماری کی وجہ کچھ اور ہے،جانیں

مچھلی

کائنات نیوز ! اکثر آپ نے ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جن کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر سفید دھبّے موجود ہوتے ہیں۔ لوگ یہ کہتے دِکھائی دے رہے ہوتے ہیں کہ یہ دھبے مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہوتے ہیں جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

طبی سائنس اس کو رد کرتی ہے۔یہ عارضہ جسے برص کا مرض کہا جاتا ہے، لوگوں کے لیے کافی تشویش کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ کافی نمایاں ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگ دار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق عام طور پر یہ مرض چھوٹے نشانات یا سفید دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں 7 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔اگر اس مرض کی آغاز میں ہی تشخیص کر لی جائے یعنی جب جلد پر دھبے

نمودار نہ ہوئے ہوں بلکہ رنگت ہلکی پڑ رہی ہو تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس مرض کے علاج میں جو مقصد ماہرین اپنے سامنے رکھتے ہیں وہ جلدی رنگت کی واپسی اور اس کے اثر کو برقرار رکھنا ہے۔اس مقصد کے لیے چند مخصوص سٹیرائڈ کریمیں ورم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ جلد پر لگانے والی آئنمنٹس بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ کچھ کیسز میں تھراپی کے ذریعے متاثرہ جلد کی رنگت کو ہلکا کردیا جاتا ہے تاکہ سفید داغ زیادہ نمایاں ہوسکیں اور ان کا علاج بہتر طور پر ہو سکے۔

اسی طرح لائٹ تھراپی اور سرجری بھی کروائی جا سکتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں