عمر چھپائیں نہیں بلکہ گھٹائیں۔۔۔ جانیے بھارتی اداکاراؤں کے کم عمر نظر آنے کے وہ راز

بھارتی اداکاراؤں

کائنات نیوز! عمر چھپائیں نہیں بلکہ گھٹائیں۔۔۔ جانیے بھارتی اداکاراؤں کے کم عمر نظر آنے کے وہ راز جو آپ کے حسن میں بھی چار چاند لگا سکتے ہیں میک اپ کرکے تو کوئی بھی اپنی عمر چھپا سکتا ہے لیکن اصل کمال تو تب ہے جب چہرہ بغیر میک اپ کے بھی جھریوں سے پاک اور صحت مند نظر آئے۔ اگر بھارتی اداکاراؤں کی بات کی جائے تو کیمرہ کے سامنے وہ کتنا ہی میک اپ میں نظر آئیں

لیکن اصل زندگی میں وہ بغیر میک اپ کے بھی کافی حسین نظر آتی ہیں۔ جس کی وجہ ان کے کچھ ایسے راز ہیں جس پر وہ سختی سے عمل کرتی ہیں۔ بھارت میں ہلدی اور عرقِ گلاب کو چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہلدی جلد کو اننفیکشنز سے بچانے کے ساتھ نرم ملائم بھی رکھتی ہے جبکہ عرقِ گلاب جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اسی لئے ابٹن میں بھی ان دونوں چیزوں کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔ بظاہر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بالی وڈ کی اداکارائیں مہنگے برانڈ کی تشہیر کرتی ہیں تو خود بھی مہنگے برانڈز استعمال کرتی ہوں گی۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اول تو وہ میک اپ صرف شوٹنگ کے دوران ہی استعمال کرتی ہیں اور کام سے فارغ ہو کر جلد کو فطری انداز میں سانس لینے کا بھرپور موقع دیتی ہیں۔ دوسرا ان کا میک اپ اور جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اشیاء زیادہ تر گھر میں ہی بنائی جاتی ہیں

جس کے مضر اثرات نہیں ہوتے ہم اکثر چھٹی والے دن گھر سے باہر یا پھر گھر میں ہی خوب تیل مصالحے والے کھانے کھاتے ہیں لیکن اداکارائیں ایسا نہیں کرتیں۔ بلکہ کام کے دوران بھی وہ اپنا لنچ گھر سے لیکر آتی ہیں جو سادہ ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ خواتین ایک چپاتی کے ساتھ دال یا سبزی کھاتی ہیں جس میں نمک مرچ اور تیل کی مقدار بہت کم رکھی جاتی ہے۔ اسی طرح ان کے سونے کا بھی ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور وہ اپنی آٹھ گھنٹے کی نیند لازمی پوری کرتی ہیں عام خواتین کی طرح بھارتی اداکارائیں اپنے بالوں کے ساتھ ایسے تجربات نہیں کرتیں جس سے ان کے بال خرا ہوجائیں بلکہ اس کے بجائے وہ قدرتی اجزاء کے تیل کا استعمال کرتی ہیں۔ ناریل اور آملہ کا تیل انڈیا میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور اسی کے مساج سے وہاں کی خواتین کے بال لمبے، گھنے اور کالے رہتے ہی

اپنی رائے کا اظہار کریں