نسلوں کا نصیب بنانے والی دعا

نسلوں کا نصیب

کائنات نیوز! آج کل دنیا میں ہرانسان اس بات سے خوف زدہ ہے کہ اس کی اولاد اس کی فرمانبردا ر نہیں ہے۔ اور بہت سی شکایات علمائے کرام کےپاس آتی ہیں یہ موصول ہوتی ہیں ۔ کہ کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں ۔ جس سے اولاد فرمانبردار ہوجائے۔ ظاہر سی بات ہے کہ بڑھاپے کا واحد سہارا والدین کےلیے اولاد ہی ہے۔ لیکن اگر اولاد بڑھاپے میں والدین کو سہار ا نہیں دے گا ۔ تو بیچارے والدین اس عمر میں پھر اولڈ ہومز کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن گھبرائیے مت ! میں آپ کو آج ایسے کلمات سکھانے جارہے ہیں۔ جس سے انسان اپنی اولاد کو دنیا کا کامیاب ترین انسان بنا سکتا ہے۔ تو پوری توجہ سے نوٹ فرمائیں۔ ایک اللہ والے سے کسی نے پوچھا حضرت آپ کی اولاد بڑی نیک ہے۔ صالح ہے۔ فرمانبردار ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ اس اللہ والے نےجواب دیا کہ اس کی تین وجو ہات ہیں۔ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی اولاد کو حلال کھلایا ہے۔ تو سب سے بڑی اور سب سے اہم چیز اگر اولاد کو نیک صالح فرمانبردار بنا نا چاہتے ہیں۔ ان کےلیے حلا ل رزق کا بندوبست فرمائیں ۔ تو اس اللہ والے نے اپنی نیک اولا د کی دوسری وجہ یہ رکھی کہ میں خود نیک ہوں نیکی کرتا ہوں۔ اللہ کا حکم مانتا ہوں۔ مجھے دیکھتے ہوئے مجھے اولاد بھی اسی نیک راستے پر چلتی ہے۔ تیسری اور سب سے اہم اور سب سے بنیادی وجہ ان اللہ والوں نے یہ فرمائی ۔ فرماتے ہیں کہ نماز کی جب میں التحیات پڑھ چکا ہوتاہوں۔ اور نماز کے آخر میں جب دعا کی جاتی ہے۔ ” رب اجعلنی مقیم الصلوۃ ومن ذریۃ ربنا وتقبل دعا” ، “ربنا اغفرلی والولدی وللمومنین یوم یقوم الحساب” تو ان اللہ والوں نے فرمایا کہ میں اس والی دعا کے بعد ایک اور دعا اس کا میں اہتمام ضرور کرتا ہوں۔ و ہ دعا سورت الفرقان آیت نمبر چوہتر ہے وہ دعا ” ربنا ھب لنا من ازواجنا وذریتنا قرۃ اعین واجعلنا للمتقین اماما” ہے۔ تو یہ تین کام جن کے کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے میری اولاد کو میرا فرمانبردار اور اللہ تعالیٰ کانیک اور صالح بندہ فرماد یا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد بھی نیک ہو۔ فرمانبردار ہو۔ ہمیں بھی اپنی اولا د کے لیے یہ دعا کثرت سے مانگنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطافرمائے۔ آمین۔

اپنی رائے کا اظہار کریں