ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنےپر سنی لیون مشکل میں پھنس گئیں

سنی لیون

کائنات نیوز ! بھارتی ایکٹریس سنی لیون پر فلمائے گائے ہندو دیوی پر مبنی گانے نے ہندوؤں کو مشتعل کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنا نیا گانا لانچ کیا ہے جس کا نام مدھوبن ہے اور اس کی ویڈیو میں بالی وْڈ اداکارہ سنی لیون نے کام کیا ہے لیکن اس گانے نے بھارتیوں میں غصے کی لہر دوڑادی ہے

۔شارب اور توشی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے لیکن ریلیز کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اس گانے پر تنقیدوں کی بوچھاڑ ہوگئی۔ گانے میں ہندو دیوی رادھا کی بیعزتی کی گئی ہے۔ہندوؤں کا کہنا ہے اس گانے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ رادھا بھگوان کی سچی پجاری تھی جسے گانے میں ڈانسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ عوام نے سنی لیون اور گلوکارہ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں