سردیوں میں گڑ کیساتھ مونگ پھلی کھانا جسم کیساتھ کیا کرتا ہے جانیے اہم باتیں

جسم

کائنات نیوز ! اللہ پاک نے انسان کو تندرست رکھنے کی خاطر بے شمار پھل اورمیوہ جات پیدا فرمائیں ہیں۔ مونگ پھلی بھی ان میں سے ایک ہے مونگ پھلی کا آبائی وطن جنوبی امریکہ ہے۔ حضرت عیسیٰؑ کی ولادت سے ایک ہزار قبل آثار قدیمہ کے ماہرین نے پیرو کے ساحلی علاقوں کی کھدائی کی تو انہیں مونگ پھلی کے آثار ملے۔ آج برصغیر پاک و ہند میں دنیا بھر کی مونگ پھلی کا چالیس فیصد پیدا ہوتا ہے۔ اس کی پھلیاں زمین کے اندر پیدا ہوتی ہیں۔

پھر اس کا شمار مغز اور بیج کے زمرے میں آتا ہے۔ مونگ پھلی سالانہ بنیا د پر ہوتی ہے۔ ایک پھلی میں بالکل عموم ایک سے تین دانے ہوتے ہیں۔ زمین کے اندر دانے دو ماہ میں پک کر تیا ر ہوجاتے ہیں۔ پکنے کی صورت میں اس کی بیلوں کو اکھاڑ دیا جاتا ہے۔ چار سے چھ ہفتوں کے دروان یہ مکمل طورپر خشک ہوجاتے ہیں۔ مونگ پھلی کی مختصر تاریخ تو آپ جان لی ہے۔ مونگ پھلی کے چند دانے کھانے سے ہمارے جسم کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

مونگ پھلی قدرت کا لاجواب تحفہ ہے۔ سردیوں کی راتوں شہر کی گلیوں میں سب سے زیادہ آمدورفت مونگ پھلی کی فروخت کرنے والے کی ہوتی ہے۔ لوگ سردیوں میں اس سے زیادہ لطف اندوز ہوتےہیں۔ بچوں کی من پسند غذا ہوتی ہے۔ لیکن ترقی یافتہ ممالک اسے خاص طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔ اسے مختلف غذاؤں میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں مونگ پھلی بڑے پیمارنے پر کاشت کرکے بیرون ممالک میں برآمد کی جاتی ہے۔

مونگ پھلی کو ماہرین سے تیل بھی تیا ر کرتےہیں۔ اور اس کے فوائد میں اس کو زیتون کے تیل سے مشابہہ قراردیتے ہیں ۔ مونگ پھلی میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں۔ جو وزن میں اضافہ کا باعث ہیں۔ اس لیے موٹے افراد کو مونگ پھلی کے استعمال میں حددرجہ اعتدال کی ہدایت کی جاتی ہے۔ حکماء نے اس کی مقدار کی متعین کی ہے۔ جس کے مطابق سردیوں میں ایک یا دو چھٹانک مونگ پھلی کھانےسے جسم کو مناسب غذائیت ملتی ہے۔ جسم توانا ہوتا ہے اور اس میں حرارت پیداہونے کی وجہ سے جسم میں ٹھنڈ کا مقابلہ کرنے کےلیے مستعد ہوجاتاہے۔ مونگ پھلی کی لذت کو دوبالا کرنے کےلیے اس کے دانوں کو گھی یا تیل میں ہلکی آنچ پر تل کر اس میں حسب پسند مرچ مصالحے لگانے سے وہ بہت چٹ پٹے ہوجاتےہیں۔

اس کے علاوہ بھونے ہوئے دانوں کو پانی کے ساتھ باریک پیس کر گوشت کا شوربہ گاڑھا اور مزیدار ہوجاتا ہے۔ مونگ پھلی کو گڑ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کےلیے گڑ کے گاڑھے شیرے میں مونگ پھلی کے بھونے ہوئے یا چھلے ہوئے دانوں کو جمائیں اور ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ یہ بڑی لذ یذ اور غذائیت بخش غذا ہے۔ یہ جسم کی حرارت میں اضافہ کرتی ہے۔ اگر جماتے وقت بھونے ہوئے صاف تل اور کھوپڑے کا اضافہ کردیا جائے تو اس کی لذت مزید دوبالا ہوجاتی ہے۔ مونگ پھلی اعصاب کو تقویت دیتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں