سردیوں میں اگر آپ بھی سونے سے پہلے ہیٹراستعمال کررہے ہیں ، ماہرین نےخبردار کردیا

سونے سے پہلے ہیٹر

کائنات نیوز! سردیوں کے موسم میں کمروں میں ہیٹرز کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے تاہم اب ایک ماہر نے نیند کے حوالے سے ہیٹرز کے متعلق لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق سلیپ ایکسپرٹ جیمز ولسن نے کہا ہے کہ سونے سے قبل ہیڑچلانا نیند کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے اور یہ مصنوعی تپش آپ کی نیند کے معیار کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔

جیمز ولسن کا کہنا تھا کہ ”نیند کے دوران ہیٹنگ ہمارے جسم کو بے سکون رکھتی ہے کیونکہ اس طرح ہمارے جسم کو بار بار گھٹتی بڑھتی حدت کے ساتھ نبردآزما رہنا پڑتا ہے۔نیند کے دوران ہیٹر چلانے کی بجائے بستر کی حدت پر اکتفا کرنا پرسکون نیند کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ “جیمز ولسن نے کہا کہ ”ہیٹر کی مصنوعی تپش نہ صرف جسم کو بے سکون رکھتی ہے اور نیند کا معیار گراتی ہے بلکہ اس سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت بھی ہوتی ہے اور آپ کا منہ مسلسل خشک رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے بھی آپ کی نیند میں بار بار خلل آتا ہے۔ چنانچہ ہیٹر کو آف کرکے کمبل یا لحاف میں لپٹ کر سونا نپر سکون نیند کے حصول میں معاون ثابت ہوتا ہے۔“

اپنی رائے کا اظہار کریں