مسجد حرام میں غروب آفتاب کے دلکش مناظرکیمرے کی آنکھ میں محفوظ

مسجد حرام

کائنات نیوز ! سعود عرب کے ایک فوٹوگرافر نے کیمرے کی مدد سے مسجد حرام میں غروب آفتاب کے لمحات کے دلکش مناظر کی دستاویزی شکل دی۔ فوٹو گرافر نے حرم مکی کی مختلف زایوں سے تصاویر کو محفوظ کیا جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔فوٹو گرافر حماد الھذلی نے

عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2014 میں بچپن سے ہی فوٹو گرافی کا شوق تھا۔ 2018 میں پروفیشنلزم کی طرف چلا گیا۔مکہ کا باشندہ ہونے کے ناطے میں نے مقدس مقامات کے مناظر دنیا کو دکھانا اپنا فریضہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جبل خندمہ سے ڈرون کے ذریعے مسجد حرام اور حرم مکی میں غروب آفتاب کے مناظر کی عکس بندی کی۔ جبل خندمہ مکہ کے پہاڑوں میں سے ایک ہے اور یہ مسجد حرام جنوب مشرقی جانب واقع ہے۔اس نے بتایا کہ غروب آفتاب سے قبل میں نے میدانی علاقوں سے آگے بڑھ کر بلندی پر جس کی بلندی سطح سمندر سے 615 میٹر ہے

سے غروب آفتاب کے مناظر کی عکس بندی کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں