خشک آلو بخارہ کو آپ نے کھانوں میں تو استعمال کیا ہوگا کیا آپ جانتے ہیں

آلو بخارہ

کائنات نیوز ! خشک آلو بخارے کو کھانوں میں ذائقوں اور خوشبو کیلئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصاً بریانی میں استعمال کرتے ہیں اور جب بھی بریانی بنتی ہے تو عام طور پر خواتین خشک آلو بخارے ڈالتی ہیں تاکہ ان کی بریانی ذائقہ دار بھی بنے اور خوشبو دار بھی۔مگر کیا آپ جانتے ہیں اس کے اندر کچھ ایسے فوائد بھی چھپے ہیں جو کہ آپ کی کئی بڑی بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں۔ خشک آلو بخآرہ ایک ایسا پھل ہے

جو کہ منرلز، فائبرز اور وٹامنز سے مالا مال ہے جن میں پروٹین ، آئرن اور ریٹینال بھی شامل ہیں۔ خشک آلو بخارہ میں وٹامن اے ، بی ، سی کے علاوہ سب سے زیادہ وٹامن – کے موجود ہوتا ہے۔ جو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کی دوڑ میں ہر شخص لگا ہوا ہے۔ کوئی یوگا کرتا ہے تو کوئی جم جاتا ہے۔ جس کو وزن کم کرنا ہے وہ منہ میں چار سے پانچ آلو بخارے رکھ کران کا رس چوسیں اور مسلسل اس کو چباتے رہیں اور وہ لوگ جو ورزش کرتے ہیں۔

اگر وہ ورزش کے ساتھ اپنے کھانے پینے میں احتیاط کریں اور ساتھ میں خشک آلو بخارے کا استعمال کریں تو ان کا وزن ہفتوں کے بجائے دنوں میں کم ہوجائے گا۔ دروانِ حمل اکثر و بیشتر عورتوں کو متلی اور قے کی شکایت رہتی ہے۔ ان کیلئے بہترین حل یہ ہے کہ وہ چند خشک آلو بخارے کو چبالیں۔ ان کا استعمال متلی کی شکایت دور کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے جسم کو طاقت بھی دے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں