اناللہ واناالیہ راجعون ،ڈرامہ سیریز ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کے مشہور کردار ارتک بے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

ارطغرل غازی

کائنات نیوز! ترک کے شہر آفاق ڈرامہ سیریز ’’ارطغرل ‘‘ کے مشہور کردار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ تفصیلات کے مطابق ارطغرل میں طبیب کا کردار ادا کرنے والے مشہور کردار ارتک بے ’’ایبرک پیکن‘‘ طویل عرصہ مرض کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور

زمانہ تاریخی تْرک سیریز ‘ ارطغرل غازی’ میں ‘ارتک بے’ کا کردار ادا کرنے والے تْرک اداکار آئبرک پیکچن 51 برس کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔51سالہ تْرک اداکار آئبرک پیکچن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔آئبرک پیکچن کے انتقال کی اطلاع ‘ارطغرل غازی’ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔انہوں نے لکھا ‘ہمارے پیارے آئبرک پیکچن، جنہوں نے ارطغرل غازی میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا، کا انتقال ہوگیا۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لیے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں۔

آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 میں انہوں نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔آئبرک نے بیشمار پراجیکٹس کیے لیکن ‘ارطغرل غازی’ میں ‘ارتک بے’ کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ ‘ارتک بے’ ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن کا حصہ بنے اور پھر آخری یعنی پانچویں سیزن تک ‘ارطغرل غازی’ کے وفادار سپاہی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔2010 میں فلم Saç پر انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل فلم فیسٹولز میں ایوارڈ بھی ملے ۔انہیں 2012 کی ایک فلم میں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔اکتوبر 2021 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر کینسر میں مبتلا کی تشخیص کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں