روزانہ صبح جاگنے کے بعد10بار یہ آیت پڑھیں آپ کی تمام حاجات اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی

حاجات اور پریشانیاں

کائنات نیوز! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اللہ کے نبی حضرت نوح علیہ السلام جب حالتِ نزع میں تھے، اس وقت آپ نے اپنے بیٹے سے کہا: میں تمہیں “لا الہ الا اللہ” کو مضبوطی سے تھامے رہنے کا حکم دیتا ہوں۔ کیونکہ ساتوں آسمان اور ساتوں زمین اگر ایک پلڑے میں رکھ دیئے جائیں، اور “لا الہ الا اللہ” ایک دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے، تو کلمہ توحید کا پلڑا بھاری ہوجائے گا

اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمین ایک پیچیدہ معمّہ ہوتے، تو کلمہ توحید اس کا حل ضرور پیش کردے گا(امام بخاری نے اپنی کتاب “الادب المفرد” میں اس حدیث کو ذکر کیا ہے) دوستو یہ کتنی فضیلت والا کلمہ ہے اس کا اندازہ آپ کو اس حدیث مبارکہ سے ہی ہو گیا ہوگا۔اس کلمے کی اتنی زیادہ فضیلت ہے کہ اگر آپ اس کو صبح شام یا صبح کے آغاز کے وقت اگر دس بار پڑھ لیں تو اللہ پاک آپ کو کن کن انعمات سے نوازتے ہیں یہ جان کر آپ بہت خوش ہو جائیں گے اور اپنا معمول بنا لیں گے کہ اس کو روزانہ پڑھا جائے آج ہم آپ کو لا اله الا الله پڑھنے کی فضیلت کے بارے میں بتائیں گے سید نا معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :‘‘ من شھد ان لا الہ الا اللہ مخلسا من قلبہ دخل الجنۃ ’’جس شخص نے خلوص دل سے لا الہ الا اللہ کی گواہی دی

وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ سید نا عثمان سے مروی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ‘‘من مات وھو یعلم انہ لاالہ الا اللہ دخل الجنۃ ’’جو آدمی اس حال میں مرگیا کہ وہ لا الہ الا اللہ کو جانتا تھا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ ( ایک شخص کو لایا جائے گا اور اس کے سامنے اللہ تعالی [اس کے گناہوں کے]ننانوے رجسٹر کھولے گا جن میں سے ہر رجسٹر تا حد نگاہ ہوگا ۔پھر کاغذ کا ایک ٹکڑا نکالا جائے گا جس میں لکھا ہوگا ” أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ “[یعنی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں اور یہ کہ محمد-ﷺ-اس کے بندے اور رسول ہیں]۔پھر ان رجسٹروں کو ایک پلڑے میں رکھا جائے گا ان کا پلڑا اوپر ہو جائے گا اور کاغذ کے اس پرزے والا پلڑا جھک جائے گا)

ان حدیث سے کلمہ لا اله الا الله پڑھنے کی فضیلت واضع ہے میرے دوستو اب آپ کو اس کے پڑھنے کے بارے میں آغا کریں گے حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تین لوگوں کی دعا رد نہیں ہے ہوتی ایک وہ جو کثرت سے زکر کرتا ہے دوسرا مظلوم اور تیسرا وہ حکمران جو انصاف کرتا ہے۔ ایک صحابی نے عرض کیا کہ اے رسولﷺ احکام شریعت تو بہت ہے آپ مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیں جس کو میں اپنا معمول بنا لوں حضور اکرمﷺ نے فرمایا ہر وقت تمہاری زبان اللہ تعالی کے زکر سے تر رہنی چاہیے تمام ازکار میں بہترین زکر کلمہ توحید ہے اس حدیث میں لا اله الا الله کو سب سے افضل بتایا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسی کلمے سے انسان ایمان کی حدود میں داخل ہوتا ہے اور یہی کلمہ تمام انبیائے کرام کا پہلا سبق تھا دوستو ذکرالٰہی دلوں کو سکون بخشتا ہے بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر وقت ہم کو زکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے

اپنی رائے کا اظہار کریں