آٹھ ایسی باتیں جو آپ کو جینا سیکھا دیں

آٹھ ایسی باتیں

کائنات نیوز! جو انسان دوسروں کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے حقیقت میں وہ اپنے کردار کی برائیاں دوسروں میں تلاش کرتا ہے۔الفاظ کا چناؤ سوچ کر کریں آپ کے الفاظ آپ کی تربیت خاندان اور آپ کے مزاج کا پتا دیتے ہیں بے لگام الفاظ بے لگام جانور کی مانند ہوتے ہیں ہماری زندگی میں عمر کے ایک خاص حصہ کے بعد ہمیں نئے دوست بنانا نئی چیزیں زندگی میں شامل کرنا عجیب لگتا ہے

حالانکہ یہ قدرتی عمل ہے اور انسانی فطرت ہے ۔نہ جانے کون سی سازشوں کا ہم شکار ہوگئے کہ جتنے صاف دل تھے اتنے داغ دار ہوگئے ۔بدلتی ہوئی چیزیں اچھی ہوتی ہیں مگر یقین کیجئے بدلتے ہوئے اپنے بہت تکلیف دیتے ہیں ہر رشتے کی قدر کیجئے اور خوب کیجئے ایک ایک کر کے سب نے چلے جانا ہے پیچھے بس حسرتیں اور یادیں رہ جاتی ہیں ۔ زندگی میں بڑی بڑی بات پر بھی ہار نہ ماننے الے لوگ کبھی بہت چھوٹی سی بات پر ٹوٹ جاتے ہیں ۔ ایک نفرت ہی ہے جسے دنیا چند لمحوں میں جان لیتی ہے ورنہ چاہت کا یقین دلانے میں تو زندگی بیت جاتی ہے۔ کسی مسلمان کو یہ زیبا نہیں کہ تلاش رزق میں بیٹھ جائے اور دعا ء کرے کہ اے اﷲمجھ کو رزق دے،کیونکہ تم کو معلوم ہے کہ آسمان سے چاندی اور سونا نہیں برستا۔ اگر غیب دانی کے دعویٰ کا خیال نہ ہوتاتو میں کہتا کہ پانچ اشخاص جنتی ہیں : وہ محتاج جو عیالدارمگر صابر ہو۔

وہ عورت جس کا خاوند اس سے راضی اور خوش ہو۔ وہ عورت جس نے اپنے شوہرکا حق مہر معاف کردیا ہو۔ وہ جس کے والدین اس سے خوش ہوں۔ وہ جو اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرے۔ ایک دفعہ بکری ذبح کی گئی ،آپ نے غلام سے فرمایاکہ سب سے پہلے میرے پڑوسی یہودی کو گوشت بھیجا جائے،آپ نے باربار یہی تاکید فرمائی۔غلام نے عرض کیا کہ آپ باربار کیوں تاکید فرماتے ہیں ،فرمایا:کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ اور اس کے رسول صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم نے باربار اس کے متعلق تاکید فرمائی ہے،اس لیے میں بھی باربار کہتا ہوں۔ ایمان اس کا نام کہ اﷲ واحد کودل سے پہچانے اور زبان سے اس کا اقرار کرے اور حکم شرع پر عمل کرے۔ اگر میں ایسی حالت میں مرجاؤںکہ اپنی محنت وسعی سے اپنی روزی تلاش کرتا ہوں ،تو مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ کی راہ میں غازی ہو کر مروں۔ لوگوں کے ساتھ نیک خُلق آدھی عقل ہے،

حُسن سوال نصف علم ہے اور حُسن تدبیر نصف معیشت ہے۔ کسی کے خُلق پر اعتماد نہ کر،تاوقتیکہ غصہ کے وقت اسے نہ دیکھ لے۔ نیکی کے عوض نیکی حق ادائیگی ہے،اوربدی کے عوض نیکی احسان ہے ۔ جب حلال وحرام جمع ہوں ،تو حرام غالب ہو تا ہے چاہے وہ تھوڑا ہی ساہو۔ بدترین آوازیں دو ہیں راگ اور نوحہ کی۔ عزت دنیا مال سے ہے اور عزت آخرت اعمال سے ہے۔ کم بولنا حکمت ہے،کم کھانا صحت ہے،کم سونا عبادت اور عوام سے کم ملنا عافیت ہے۔ تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں: سلام کرنا۔ دوسروں کے لیے مجلس میں جگہ خالی کرنا۔مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا ۔ قوت فی العمل یہ ہے کہ آج کے کام کل پر نہ اٹھا رکھے جائیں۔اولیات حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بے شمار چیزیں ایسی ہیں جن کی ابتداء حضرت فاروقِ اعظم رضی اﷲ عنہ نے کی تھی ان میں سے چند یہ ہیں : سال ہجری سے پہلے تعین واقعات کے لیے

عام الفیل اور رومیوں کے سال سے کام لیا جا تایکم ہجری میں حضرت عمررضی اﷲ عنہ نے سال ہجرت کی ترویج کی اور یہ آج تک جاری ہے۔ محکمہ قضاسب سے پہلے آپ نے قائم کیا تھا ،اور ان صحابہ رضی اﷲ عنہم کو قاضی مقرر کیا تھا:قاضی شریح کو کوفہ میں ، ابو موسیٰ اشعری کو بصر ہ میں،قیس بن ابی العاص کو مصر میں۔ وظائف کا سلسلہ آپ نے شروع کیا تھا اور تمام صحابہ وصحابیات رضی اﷲ عنہم اجمعین کی حسب مراتب تنخواہیں مقرر کی تھیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں