ناراض بیوی نے شوہر کو فروخت کیلئے پیش کر دیا۔بولی کتنے روپے میں لگی اورپھرکیاہوا،جانیں

ناراض بیوی

کائنات نیوز ! میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی تکرار تو چلتی رہتی ہے تاہم اس دوران کوئی بیوی شوہر کو فروخت کے لیے پیش نہیں کرتی لیکن نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایک آئرش خاتون نے پکنک پر نہ لے جانے پر شوہر کو ہی فروخت کے لیے پیش کردیا۔

نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایک آئرش خاتون نیلامی کی ویب سائٹ پر شوہر کی فروخت کا اشتہار لگادیا اور اس اشتہار کے بعد خاتون اور ان کا شوہر پوری دنیا میں مشہور ہوگئے۔ دو بچوں کی ماں لنڈا میک ایلسٹر نے اپنے شوہر جان میک ایلسٹر کو فروخت کرنے کے لیے نیلامی سائٹ ٹریڈ می پر اشتہار لگایا۔ درحقیقت خاتون کے شوہر جان میک ایلسٹر گرمیوں کی چھٹیوں میں لنڈا اور دونوں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر 2 دن کے لیے مچھلی پکڑنے گئے تھے اور لنڈا ان کی اس حرکت سے بہت ناراض تھیں۔ خاتون نے اشتہار میں اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے لکھا

کہ 37 سالہ جان میک ایلسٹر ایک کسان ہیں جن کا قد 6 فٹ 1 انچ ہے، وہ شوٹنگ اور مچھلی پکڑنے کا شوق رکھتے ہیں جب کہ انہیں گھریلو کاموں میں کچھ تربیت کی ضرورت ہے۔ اہلیہ کے شوہر جان میک ایلسٹر کو اس کا علم اپنے دوستوں کے ذریعے ہوا اور وہ یہ اشتہار دیکھ کر ہنس پڑے۔بیوی نے یہ اشتہار اپنے فیس بک پر بھی شیئر کیا اور حیران کن طور پر اس نیلامی کی پیشکش میں 12 افراد نے دلچسپی ظاہر کی، بولی 100 ڈالر سے بڑھ کر 7400 روپے تک پہنچ گئی۔ بہت سے ممکنہ خریداروں نے لنڈا سے مضحکہ خیز سوالات کیے

تاہم اس پوسٹ کو چند گھنٹوں بعد ہٹا دیا گیا۔ ویب سائٹ کے مینیجر جیمز ریان نے بھی اس اشتہار پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پہلی بار کسی کو اپنے پارٹنر کو فروخت کرنے کے لیے ایسے کرتے دیکھا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں