سردیوں میں رات کو دودھ پی کر سونے سے کیا ملتا ہے؟فرمان نبویﷺ سُن لیں

رات کو دودھ

کائنات نیوز! ہم آپ کو بتائیں گے کہ دودھ کے بارے میں قرآن وحدیث میں کیا کچھ بتایا گیا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ کے کیا فوائد ہیں۔ آپ ﷺ نے دودھ پینے کے بعد قلی کا کیوں حکم فرمایا۔قرآن کریم باری تعالیٰ فرماتے ہیں اور تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے ۔ ان کے گوبر اور خون کے درمیان سے ہم تمہیں ایک دودھ پلاتے ہیں

جن کے پینے والے کیلئے نہایت خوشگوار ہے ۔ دوسری جگہ ارشاد ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں ایک سبق ہے ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں ایک چیز یعنی دودھ ہم تمہیں پلاتے ہیں اور تمہارے لیے ایک فائدہ بھی ہے ۔ ابو نعیم نے ابن عباس ؓ سے نقل کیا ہے پینے کے چیزوں میں آپﷺ کو دودھ بہت عزیز ہے ۔یہ قوت باہ پیدا کرتا ہے بدن کی خشکی کو دور کرتا ہے ۔چہرہ کے رنگ کو سُرخ کرتا ہے ۔ دماغ کو قوی کرتا ہے گرمی کی مناسبت سے آپﷺ کی عادت شریفہ تھی کہ آپ دودھ نوش فرمایا کرتے تھے اور کبھی کبھی دودھ میں پانی ملا کر نوش فرمایا کرتے تھے ۔ احادیث میں وارد ہے کہ حضوراقدسﷺ جب کچھ پیتے تو تین سانسوں میں پیتے یعنی درمیان میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے ۔

تین سانس میں پیا جائے اور پینے کے بعددعا پڑھی جائے ۔آپﷺ دودھ نوش فرماتے تو کہتے یااللہ ہمارے اس میں مزید برکت ڈال دے اور ہمیں اس سے بھی عطاء فرما۔اسی لیے ہمیں چاہیے کہ اس دعا کا اہتمام کریں۔ سیدنا عبداللہ بن عبا س ؓ کہتے ہیں ۔کہ نبی اکرمﷺ نے دودھ پیا تو پانی منگواکر قلی کی اور کہا اس میں چکنائی ہوتی ہے میں اور خالد بن ولید ؓ دونوں حضوراکرمﷺ کیساتھ حضرت میمونہ ؓ کے گھر گئے وہ ایک برتن میں دودھ لے کر آئیں میں دائیں جانب تھا اور خالد بن ولید ؓ بائیں جانب مجھ سے ارشاد فرمایا کہ اب پینے کا تمہارا ہے کہ تم دائیں جانب ہو اگر تم خوشی سے چاہو تو خالدکوترجیح دے دو میں نے عرض کیا یارسول اللہﷺ کے جھوٹے پر میں کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا ۔

طبی ماہرین کے مطابق دودھ ایک مکمل غضاء ہے جس میں کیلشیم پروٹین، وٹامن اے اور بی 12ایمانیوایسڈ فائبر اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں اکثر لوگوں کا کہنا ہے۔کہ دن بھر دودھ پینا چاہیے ۔ جو دن بھر قوت مدافعت کو برقرار رکھتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو ایک کپ دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں چند فائدے آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ پُرسکون نیند کیلئے دودھ بہت مفید ہے آج کل معمر افراد سمیت نوجوانوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ درپیش ہے جس کیوجہ سے جلد تھکن ہوجاتی ہے اور دن بھر سستی کا شکار جسم رہتا ہے ۔ غزائی ماہرین کے مطابق دودھ میں کریپٹو فون نامی ایسے امائینو ایسڈ پائے جاتے ہیں

جو رات کو پُرسکون نیند میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں رات کو ایک گلاس نیم گر م دودھ پینے سے بہترین نیند آتی ہے صبح اُٹھ کر موڈ خوشگوار رہتا ہے اور صحت میں بہتری آتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دودھ جسم میں میلے ٹونیم کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے جو ایک ہارمون ہے جس کے زریعے پرسکون اور گہری نیند آتی ہے ہم خود فیصلہ کرلیں کہ نیند کی مہنگی مہنگی گولیاں کھانا ڈاکٹر ز کے چکر لگانا بہتر ہے یا پھر روزانہ ایک گلاس دودھ استعمال کرلینا یعنی خود دودھ پئیں اور اپنے بچوں کو بھی استعمال کرائیں۔ماہرین کے مطابق دودھ میں بہت وافر مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مظبوطی کیلئے مفید ثابت ہے رات کو ایک کپ نیم گرم دودھ پینے سے جسم میں کیلشیم کا اضافہ ہوتا ہے

جس سے ہڈیا ں پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوجاتی ہیں۔ یہ جوڑوں اور پٹھوں کا درد ختمے کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔آج اس درد کی ہرکسی کو شکایت ہے کیابوڑھے اور کیا جوان سبھی اس کا شکار ہے ۔ایسے لوگوں کو چاہیے کہ دودھ پابندی سے استعمال کریں اور ان دردوں سے جان چھڑائیں۔رات کو ایک کپ دودھ پینے سے نہ صرف پُرسکوں نیند آتی ہے ۔ بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ رات کو ایک کپ دودھ پینا خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔دودھ میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو دلکش بنانے کیساتھ ساتھ بالوں کی چمک کو بھی بڑھاتا ہے ۔شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں