ایسا ذکر جو حضورنبی اکرمﷺ کثرت سے کیا کرتےتھے؟یہ عمل آپ اپنی زندگی کا حصہ بنالیں

حضورنبی اکرمﷺ

کائنات نیوز! اللہ تعالی ذکر الہی میں مشغول لوگوں کا ذکراپنے پاس فرماتا ہے، اور ابن قیم رحمہ اللہ اپنی کتاب : الوابل الصيب من الكلم الطيب میں ذکر کرتے ہیں کہ ذکر الہی کے سو سے زیادہ فوائد ہیں، پھر آپ نےبہت سے فوائد شمار کر وائے۔شرعی عمل یہ ہے کہ ذکرالہی کرنے والا شخص اذکار کے تمام الفاظ کو وقتا فوقتا اپنے اذکار میں شامل کرتا رہے،

اور کسی ایک پر پابندی کر کے دوسرے اذکار کو نظر انداز مت کرے،تا کہ انسان اللہ کی طرف سے احسان کردہ تمام اذکار کا اجر و ثواب سمیٹ سکے، چنانچہ امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیںکہ:کسی شخص کو فضائل اعمال کے بارے میں کوئی حدیث معلوم ہو تو اس پر کم از کم ایک بار ضرور عمل کرے، تا کہ اپنا شمار اس پر عمل کرنے والوں میں کروا سکے، اور مطلق طور پر ترک کرنا مناسب نہیں ہے، بلکہ قدر امکان اس پر عمل کرناچاہیے۔یہ بات ثابت ہے کہ : سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ ہر چیز کی نماز ہے، اور اسی کی وجہ سے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے؛ چنانچہ امام احمد نے مسند میں روایت کیا ہے کہ عبد اللہ بن عمرو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (بیشک اللہ کے نبی نوح صلی اللہ علیہ وسلم جب قریب المرگ تھے،

تو انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے کہا: میں تمہیں وصیت کرنے والا ہوں:تمہیں دو چیزوں کا حکم دونگا، اور دو چیزوں سے روکوں گا: میں تمہیں لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ کا حکم دیتا ہوں؛ کیونکہ اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک پلڑے میں ہوں، اور لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ دوسرے پلڑے میں ہو تو لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ والا پلڑا بھاری ہو جائے گا، اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک ٹھوس حلقے کی طرح ہوں تو انہیں لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ پاش پاش کردے، اور سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ ہرچیز کی نماز ہے، اور اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔اسی طرح یہ بات بھی ثابت ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں محبوب ترین کلام یہی ذکر ہے، چنانچہ مسلم میں ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کیا میں تمہیں اللہ کے ہاں سب سے محبوب ترین کلام کے بارے

میں نہ بتلاؤں؟) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اللہ کے ہاں سب سے محبوب ترین گفتگو کے بارے میں بتلائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ اللہ کے ہاں سب سے محبوب ترین چیز ہے) یہ کہنا کہ: گناہوں کی وجہ سے انسان کو رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے،اور استغفار سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں