ایک کیلا اُبالیں اور اس میں تھوڑی سی دار چینی ڈالیں اور اس نسخے کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟

دار چینی

کائنات نیوز! اگر آپ نیند کے مسائل سے دو چار ہیں۔ اور رات بھر بے چینی سے کروٹیں بدلتے رہتے ہیں۔ یا بے خوابی کے باعث آنکھوں کے گرد بننے والے سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں۔ یا پھر ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن جیسے مصائب نے آپ کو گھر رکھا ہے۔تو خوش قسمتی سے ان سب مسائل کا ایک بہت سادہ اور قدرتی حل آپ کے لئے بے حد مفید ثا بت ہو سکتا ہے.ویب سائٹ ’ہیلتھی فوڈ سٹار‘ کے مطابق

آپ ان تمام مسائل سے نجات کے لئے۔ کیلے اور دارچینی سے بننے والا ایک نسخہ استعمال کر سکتے ہیں۔یعنی وہ انگریزی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں جو فائدے۔ سے زیادہ آپ کی صحت کا نقصان کر دیتی ہیں.گھر میں ہی سادہ اور آسان طریقے سے یہ نسخہ تیار کرنے کے لئے۔آپ کو چٹکی بھر دار چینی کا پاﺅڈر۔ ایک کیلا اور ایک گلاس پانی درکار ہے.کیلے کو پانی میں ڈال کر اُبالیں اور پھر اسے چولہے سے اُتارلیں اور اس میں دار چینی کا پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں. اس آمیزے کو سونے سے ایک گھنٹہ قبل پئیں، جلد ہی اس کے حیران کن نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔کیلا ہر موسم میں آنے والا پھل ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی کھاتے ہیں، کیلے کے چھلکے بھی بہت فائدے ہیں

لہٰذاکیلے کے چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ ان کو دو کپ پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لیےرکھ دیں۔ خیال رہے کہ چھلکوں کو ایک مرتبہ پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں او پھر بھگوئیں تاکہ گندگی یا دھول مٹی نہ رہے۔ کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی ایک دم صاف شفاف اور خالص ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کے ٹینک میں گندگی جمع ہو گئی ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔وزن کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی چائے پیتے رہتے ہیں، مگر آج کیلے کی چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور 3 ماہ میں جسم کی چربی کو پگھلانے کی خاص ٹپ آپ بھی استعمال کریں۔یہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بھیگے ہوئے ہیں۔

اس پانی کو اُبالیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ روزانہ استعمال کریں۔ چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے کئی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کر چکی ہیں تو اب کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں اور پائیں صاف شفاف جلد۔ وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔ اس ٹپ کو رات کے وقت استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیئے ہوتا ہے

اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتی ہے۔کیلے میں چونکے آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں، اس سے ہر قسم کے گندے برتن اور گندے کنٹینر صاف ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے اور اس میں پس نکلنے لگتی ہے، جس کے لئے آپ مختلف قسم کی دوائیاں تو استعمال کرتے ہوں گے تو اب کیلے کی یہ ٹپ استعمال کریں اور پائیں بہترین فائدہ۔استعمال، کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں

اور اس میں ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر جسے سونٹھ کہتے ہیں، اس کو مکس کریں اور اس کو اس فنگس والے ناخنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور 15 منٹ کے بعد اس کو گلاب کے عرق سے صاف کریں۔ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں، اس سے آپ کے ناخنوں میں لگی ہوئی فنگس آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور ناخن بالکل صاف ستھرے ہو جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں