رات کو سونے سے پہلے سورۃ الکافرون پڑھ کر سوجائیں معجزہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سورۃ الکافرون

کائنات نیوز!

حضرت صدیقہ عائشہ نے فرمایا کے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فجر کی سنتوں میں پڑھنے کے لیے دو سورتیں بہترین ہیں . سورہ کافروں اور سوره اخلاص اور تفسیر ابن کثیر میں متعد صحابہ سے منقول ہے کے انھوں نے صلی الله علیہ وسلمکو صبح کی سنتوں میں اور بعد مغرب کی سنتوں میں بکثرت یہ دو سورتیںپڑھتے ہوئے سنا ہے . بعض صحابہ نے صلی الله علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہمیں کوئی دعا بتا دیجیے جو ہم سونے سے پہلے پڑھا کریں ، آپ نے قل یا ایہا الکافرون پڑھنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ شرک سے براءت ہے۔مال میں برکت :اور حضرت جبیریں رض فرماتے ہیں کہ رسول الله وسلم نے ان سے فرمایا کہ کیا تم یہ چاھتے ہو کہ تم سفر میں جاؤ تو

وہاں تم اپنے سب رفقا ہ سے زیادہ خوشحال با مراد ہو اور تمھارا سامان زیادہ ہوجائے . انہوں نے عرض کیا یا رسول الله بیشک میں ایسا چاہتا ہوں . آ پ نے فرمایا کے آخر قرآن کی پانچ سورتیں سوره کافروں ، سوره نصر ، سوره اخلاص . سوره فلق ، سوره ناس پڑھا کرو ، اور ہر سوره کو بسم الله سے شروح کرو اور بسم الله ہی پر ختم کرو .. حضرت جبیر رض فرماتے ہیں کے اس وقت میرا حال یہ تھا کے سفر میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے با مقابل قلیل الزاد خستہ حال ہوتا تھا . جب رسول الله صلے وسلم کی اس تعلیم پر عمل کیا میں سب سے بہتر حال میں رہنے لگا۔نصف قرآن کا اجر :حضرت ابن عباس رضی الله عنهما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : إذا زلزلت نصف قرآن کے برابر ہے ،

اور قل هو الله أحد نصف قرآن کے برابر ہے ، اور قل يا أيها الكافرون نصف قرآن کے برابر ہےحضرت ابن عمر رضي الله عنهما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : قل هو الله أحد نصف قرآن کے برابر ہے ، اور قل يا أيها الكافرون نصف قرآن کے برابر ہے ، اور رسول الله صلى الله عليه وسلم فجر کی دو رکعتوں میںیہی دو سورتیں پڑهتے تهے حضرت انس بن مالك رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے اپنے ایک صحابی سے پوچها کہ اے فلان کیا تم نے شادی کی ہے ؟ اس نے کہا نہیں الله کی قسم میں نے شادی نہیں کی اور میرے پاس شادی کے لیئے کچھ نہیں ہے ، تو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے قل هو الله احد یاد نہیں ہے ؟

تو اس نے کہا کیوں نہیں ، تو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ وه تہائی قرآن ہے ، رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے إذا جاء نصر الله والفتح یاد نہیں ہے ؟ تو اس نے کہا کیوں نہیں ، تو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ وه چوتهائی قرآن ہے ، رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے قل يا أيها الكافرون یاد نہیں ؟ تو اس نے کہا کیوں نہیں ، تو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ وه چوتهائی قرآن ہے ، رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے إذا زلزلت الأرض یاد نہیں ؟ تو اس نے کہا کیوں نہیں ، تو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ وه چوتهائی قرآن ہے ، پهر آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا شادی کرلو شادی کرلو .

مسند أحمد وغیره کی روایت میں یہ زیادتی بهی ہے کہ : رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے آية الكرسي الله لا إله إلا هو یاد نہیں ہے ؟ تو اس نے کہا کیوں نہیں ، تو رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ وه چوتهائی قرآن ہے۔سورہ کافرون کا ایک اور وظیفہ رزق کی وسعت کے لئے بھی ہے وہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد 3 بار سورہ کافرون کا ورد کرکے اللہ کی حمدو ثنا کرکے اللہ سے دعا مانگی جائے اور رورو کر گڑگڑا کر عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا کی جائے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں