باتھ روم کی بدبو کو کیسے ختم کیا جا سکتاہے؟ جانیں 5 آسان اور آزمودہ طریقے

بدبو

کائنات نیوز! باتھ روم ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے آپ کی صحت کا تعلق جڑا ہوا ہے، صاف باتھ روم اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے . اِسی طرح لوگ بیت الخلاء کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے مہنگے مہنگے ائیر فریشنر خریدتے ہیں تاہم آج ہم آپ کو کچھ ایسے کارآمد اور آزمودہ طریقے بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپناتے ہوئے آپ کے باتھ روم سے بدبو ختم ہو جائے گی1) مہک دار صابن کوشش کریں کہ

باتھ روم میں ایسے صابن رکھیں جو خوشبو دار ہوں، اس سے آپ کو یہ فائدہ ہو گا کہ باتھ روم ہمیشہ ہی اچھی اور تازہ خوشبو سے مہک رہا ہو گا ایسے میں کسی ائیر فریشنر کی ضرورت نہیں رہے گی. 2) گیلے تولیے ہرگز نہ رکھیںباتھ روم میں گیلے تولیے ہرگز نہ رکھیں، نہانے کے بعد کچھ لوگ تولیہ کو باتھ روم میں ہی ٹانگ دیتے ہیں جس کے باعث بدبو اور جراثیم وہاں اپنا ڈیرہ ڈال لیتے ہیں. گیلے تولیہ کو ہمیشہ دھوپ میں سکھائیں اور پھر باتھ روم میں رکھیں. 3) ٹوائلٹ ٹینک میں خوشبودار ڈٹرجنٹ ڈالیںٹوائلٹ کے ٹینک میں خوشبو دار ڈٹرجنٹ شامل کریں اور فلش کا بٹن دبائیں، دن میں یہ 2 بار لازمی کریں باتھ روم سے بدبو مکمل طور پر

ائیر فریشنر کے بغیر ختم ہو جائے گی. 4) باتھ روم کی صفائی کے وقت لیمو کا استعمالباتھ روم کو دھوتے وقت پانی والی بالٹی میں لیمو کا رس شامل کریں، یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ لیمو جراثیم کو مارنے اور گندی بدبو کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، لہٰذا اس مقصد کے لیے لیمو استعمال کریں. 5) ٹوائلٹ برش پر پرفیوم کا استعمالکوشش کریں کے جس برش سے آپ دیواروں، فلش اور بیسن کی صفائی کرتی ہیں، اس پر پرفیوم چھڑک کر پھر صاف کریں. اس سے بدبو فورا ختم ہو جائے گی اور خوشبو دیرپا رہے گی.

اپنی رائے کا اظہار کریں