”مغرب اور عشاء کے درمیان 11 مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ لیا کریں، پورا ہفتہ رزق ختم نہیں ہوگا

وظیفہ

کا ئنات نیوز ! اس وظیفہ کو اللہ والوں نے آزمایا ہے اصل وظیفے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ سے اپنا تعلق قائم کرنا اور اللہ سے مانگنا تو مختلف طریقے ہوتے ہیں مختلف وظیفے ہوتے ہیں جو بھی بتایا جائے اس کے اوپر آپ مکمل یقین رکھ کر وہ وظیفہ کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ رب العزت ضرور مدد فرماتے ہیں یہ وظیفہ بہت ہی آسان ہے آپ اس کو توجہ سے سنئے جو اس معاملے میں پریشان ہو روزی کے معاملے میں اس وظیفہ کو کرنا شروع کردے انشاء اللہ تعالیٰ اللہ اپنی رحمت سے حلال پاکیزہ اور کشادہ روزی عطافرمائیں گے یہ وظیفہ آپ نے زندگی کا معمول بنا نا ہے

اور ہفتے میں ایک دن کرنا ہے۔ 18 جمعہ کا مبارک دن مغرب اور عشاء کے درمیان اس وظیفہ کو کرلینا ہے آسان ہے وظیفہ پورے دھیان سے توجہ سے سنیں اول آخر ایک ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنی یعنی الحمدشریف پوری پڑھنی ہے وللضالین آمین تک اس طرح آپ نے گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے بعد سورہ کوثر گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے ۔ ،جب آپ وظیفہ شروع کریں گے تو اعوذباللہ اور بسم اللہ یہ دونوں آپ نے شروع میں پڑھ لینی ہے ہر دفعہ سورہ فاتحہ کے ساتھ اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے بس ابتداء میں پڑھ لیجئے تو گیارہ دفعہ سورہ فاتحہ اور گیارہ دفعہ سورہ کوثر اور گیارہ سور ہ اخلاص پڑھ لیں ہر جمعے کو مغرب اور عشاء کے درمیان یہ عمل کر لیجئے مسجد میں بیٹھ کر بھی آپ کر سکتے ہیں گھر میں بھی کرسکتے ہیں وظیفے کے دوران آپ نے کسی سے گفتگو نہیں کرنی باوضو یہ وظیفہ کریں ۔ مرد حضرات بھی کرسکتے ہیں

اور میری محترم مائیں بہنیں بیٹیاں بھی یہ وظیفہ کر سکتی ہیں یہ وظیفہ آپ نے پوری زندگی کا معمول بنانا ہے ہر جمعہ یہ وظیفہ کر لیا کریں انشاء اللہ ایک جمعہ سے لے کر آئندہ دوسرے جمعہ تک اللہ آپ کو حلال اور کشادہ رزق عطا فرمائیں گے دوسرے جمعے کو جب کریں گے تو پھر اگلے جمعے تک اللہ اپنی رحمت سے رزق کے دروازے کھول دیں گے اسی طرح اپنی زندگی کا اسے معمول بنا لیجئے اللہ کی طرف سے حلال اور پاکیزہ رزق کی آپ کے گھر میں موصلہ دھار بارش ہوجائے گی۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں