بغیر آپریشن کے موٹے اور پھیلے ہوئے ناک کو صرف چند مشقوں سے پتلا اور خوبصورت بنائیں

پھیلے ہوئے ناک

کائنات نیوز! عام طور پر ہمارے معاشرے میں جہاں حسن کا معیار خوبصورت سفید رنگت بڑی بڑی آنکھوں کو سمجھا جاتا ہے وہیں پر پتلا اور ستواں ناک بھی خوبصورتی کی نشانی مانا جاتا ہے اور موٹا اور پھیلا ہوا ناک چہرے کی خوبصورتی کو ماند کر دیتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ہمارے بڑے بوڑھے اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اگر پیدائشی طور پر بچے کے ناک کو ایک خاص انداز میں دبایا جائے تو اس کی ہڈی نرم ہوتی ہے

اس وجہ سے پتلا اور خوبصورت ہو سکتا ہے ۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بڑے ہونے کے بعد بھی اگر کچھ مشقوں کو باقاعدگی سے کیا جائے تو وہ ناک کو پتلا اور ستواں بنا سکتی ہیں آج ہم ایسی ہی کچھ مشقوں کے بارے میں بتائيں گے اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان ناک کو نوک سے پکڑ لیں اور پانچ سیکنڈ تک اس کو دبا کر رکھیں اس مشق کو دن میں پانچ سے دس بار کریں دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں سے ناک کے نتھنوں کو دونوں جانب سے دبائیں اور اس کو دباتے ہوئے نیچے کی طرف حرکت دیں اور پانچ سیکنڈ تک مساج جاری رکھیں اور اس مشق کو بھی پانچ سے دس بار دہرائیں-شہادت کی دونوں انگلیوں سے ناک کے نتھنوں کو دونوں جانب سے دباتے ہوئے اوپر کی جانب لے کر جائيں اس مشق کو بھی پانچ سے دس بار دہرائیںدونوں نتھنوں کی درمیانی جگہ کو انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کی جانب سے آگے کی طرف کھینچیں

اور پانچ سیکنڈ کے بعد اس کو چھوڑ دیں اس مشق کو پانچ سے دس بار دہرائیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں