محرم میں یہ عمل کریں ہر حاجت پوری ہوگی

محرم

کائنات نیوز! آج آپ کو دو محرم الحرام کے حوالےسے وظیفہ بتائیں گے۔ ہمارا مقصد صرف اتنا ہوتا ہے۔ کہ آ پ سب کے اندر ایک شعور پیدا ہو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم نے اسی سے مانگنا ہے۔ اور اسی کی طرف رجوع کرنا ہے۔ بنیادی طورپر ہمارا مقصد اللہ تعالیٰ سے اپنےمسائل کا حل چاہنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی سے مانگنا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی ہمارے مسائل حل کرنےوالا ہے ۔

اس عمل کوکرنےسے بہتر وقت مغرب کے بعد کا ہے۔ یہ عمل تین دن کا ہے۔اس کی ترتیب کے حوالےسےبتاتے چلیں کہ اگر آپ نے نماز پڑھنی ہے۔ تو نماز کے بعد باوضو ہو کر اس عمل کو کریں۔ بہتر یہی ہے کہ آپ نماز پڑھ لیں۔ اگر کسی مجبوری کے تحت آپ نے نماز نہیں پڑھنی تو بھی آپ نے مغرب کی نماز کے بعد باوضو ہو کر اس عمل کوکرنا ہے۔ اب آپ کو وظیفے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ سب سےپہلے آپ نے اللہ تعالیٰ کے محبوب اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھنا ہے۔ درودا براہیمی پڑھ لیجئے۔ آپ تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں۔ پھر اس کے بعد آپ نے یہ ” وا فوض امری الی اللہ ” پڑھنا ہے۔ پہلے دن آپ نے اسے مغرب کی اذان کے بعد پڑھنا ہے۔ آپ نے ” و افوض امری الی اللہ ” کو تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنا ہے۔ اس کے بعد آپ نے پھر سے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ا وراللہ پاک سے آپ کی جو بھی حاجت ہے۔ اس کےلیے دعا کرنی ہے۔ انشاءاللہ! ایک دن کے عمل سے ہی آپ کو بہت فائدہ پہنچےگا۔ ساتھ ہی آپ کوبتاتے

چلیں کہ آپ نے اگلی مغرب تک اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ” وافوض امری الی اللہ ” پڑھتے رہنا ہے۔ پھر دوسری مغرب کی نماز کے بعد آپ نے یہ پڑھنا ہے۔ ” حسبنا اللہ ونعم الوکیل ” کے ساتھ پھرآپ نے اگلی مغرب تک چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اسی کو پڑھتے رہنا ہے۔ اس طرح پڑھنے کے بعد آپ نے اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کو لیے دعا لازمی کرنی ہے۔ تیسرے دن مغرب کی اذان کے بعد آپ نے جب یہ عمل کرنا ہے۔ تو تیسرے دن درود ابراہیمی پڑھنے کے بعد آپ نے ” لاالہ اللہ الملک الحق المبین ” ستر مرتبہ پڑھنا ہے۔ آپ نے اول وآخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی لازمی پڑھنا ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے جو بھی حاجت ہے اس کے لیے دعا کرنی ہے۔ انشاءاللہ! پہلے دن ہی جو بھی آ پ کی حاجت ہوگی ۔ وہ پوری ہوجائےگی۔ اگر کسی وجہ سے آپ کی پہلے دن حاجت پوری نہیں ہوئی۔ تو دوسرے دن یا تیسرے دن انشاءاللہ! آپ کی حاجت ضرور پوری ہوگی

۔ انتہائی آسان عمل ہے۔ یہ صرف تین دن کا عمل ہے۔ خود بھی کیجئے۔ اور دوسر وں کو بھی بتائیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں