جس شخص نے حضورﷺ کا بتا یا ہوا یہ وظیفہ کر لیا اللہ پاک اُس کیلئےرزق کےتمام دروازے ہمیشہ کیلئے کھول دیے جائیں گے

وظیفہ

کائنات نیوز! نبی کریم ﷺ ہر روز صبح فجر کی نماز کے بعدیہ دعا پڑ ھتے تھے۔ اللھم انی اسلک علما نا فعا ورزقا طیبا عملا متقبلا اور اللہ میں تجھ سے علم ، طیب رزق یعنی پا کیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کر تا ہوں یعنی ایسے عمل کی توفیق دے جو تیرے ہاں قبول ہو جائے تجھے پسند آ جائے اور اس کے ساتھ ساتھ انسان کو حرام سے بچنے کی دعا کر نی چاہیے۔

اس سلسلہ میں جو حضور پاک ﷺ نے دعا سکھا ئی وہ یہ ہے: اللھم اکفنی بحلا لک عن حرامک واغننی بفضلک سواک اے اللہ اپنے حلال کے ذریعے حرام سے میری کفایت فر ما یعنی مجھے اتنا حلال دے کہ مجھے حرام کی ضرورت ہی نہ رہے۔ اور اپنی مہربانی سے اپنے علاوہ ہر ایک سے بے نیاز کر دے یعنی مجھے انسانو ں کا محتاج کر کسی اور کا محتاج نہ کر صرف اپنے خزانوں سے عطا فر ما۔ پھر اسی طرح خاص طور پر بڑ ھاپے کی زندگی کے لیے وسعت ِ رزق کے لیے دعا کر نی چاہیے کیو نکہ جب انسان بو ڑ ھا ہو جاتا ہے تو اس کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنے لیے خود کچھ نہیں کر سکتا۔ دوسروں پر انحصار کرنے لگتا ہے تو اس وقت وسیع رزق کی دعا سکھائی گئی۔ فر ما یا :

اللھم اجعل او سع رزقک علی عند کبر سنی و انقطاع عمری اے اللہ جب میں بوڑ ھا ہو جاؤں اور میری عمر ختم ہو نے لگے تو میرے رزق کو وسیع کر دے اور رزق کی دو بڑی قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک وہ رزق جوظاہری طور پر جسموں کی غذا بنتا ہے یا انسان کی مادی ضروریات پوری کرتا ہے اور دوسرا روحانی رزق اور وہ رزق انسان کے غم کو دور کرتا ہے یعنی لوگوں کی محبت اور توجہ اور خاص طور پر بڑ ھاپے میں اولاد اور رشتہ داروں کا قریب ہو نا یا پاس ہو نا یہ انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ہے تو انسان جب خود کچھ کرنے کے قابل نہ رہے ہاتھ پاؤں ہلانے کے قابل نہ رہے۔ تو عموماً وہ لوگوں پر بو جھ بن جاتا ہے یہ چیز انسان کے لیے بہت پریشانی کا باعث ہو تی ہے جب انسان جوان ہوتا ہے اور بہت کچھ کما رہا ہوتا ہے تو

سب اس کی عزت کرتے ہیں۔ اس سے محبت کرتے ہیں سب اس کے پیچھے جاتے ہیں کیو نکہ اس کی ذات سے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے لیکن انسان بڑ ھاپے میں وہ فائدہ نہیں پہنچا سکتا تو انسان کی تنہائی کا شکار ہو جاتا ہے کیو نکہ وہ کسی کو نفع نہیں دے سکتا۔ وہ اپنے حسین ماضی کو بھی یاد کرتا ہے۔ کامیاب زندگی کو بھی یاد کرتا ہے۔ او ر اپنے مستقبل کو بھی دیکھتا ہے کہ موت قریب آ لگی ہے تو ایسے میں یہ دعا بہت ہی زیادہ اچھی ہے کہ اے اللہ جب میں بو ڑ ھا ہو جاؤں تو مجھے کسی کا محتاج نہ ہونے دینا سوائے آپ کے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں