ماہِ ربیع الاوّل میں سرکارِ مدینہؐ کی عمر مبارک کی نسبت سے 63اجتماعی شادیاں کرنے کا فیصلہ

ماہِ ربیع الاوّل

کائنات نیوز! المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور جماعت اہلسنت کامونکے کا ایک اہم اجلاس الحاج امجد علی چشتی کی زیر صدارت میرین ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ ربیع الاوّل میں سرکارِ مدینہ کی عمر مبارک کی نسبت سے 63اجتماعی شادیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک شادی پر تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ آئے گا۔

دلہن اور دلہا کی طرف سے 20-20افراد شادی میں شرکت کریں گے۔ جہیز میں ضرورت کی تمام اشیاء تحفے میں دی جائیں گی۔ جس کی ایک گھر کو چلانے میں ضرورت ہوتی ہے۔ تمام مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا جائے گا۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں، حاجی امیر افضل خاں، حاجی محمد علی چشتی، حاجی محمد ریاض چشتی، حاجی محمد شفیق خرم، حاجی محمد اسلم، شیخ زین، فہیم، حاجی محمد رمضان، حاجی محمد نواز، حاجی عبدالحفیظ ودیگر موجود تھے۔ الحاج امجد علی چشتی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نفسانفسی کے اس دور میں آپ خوش قسمت ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو اس نیک کام کیلئے چنا۔ اﷲ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اس میں برکت ہوتی ہے۔ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آپ کے تعاون سے ہی اب تک 792 بچیوں کی شادیاں کرچکے ہیں اور آئندہ بھی آپ کا تعاون رہے گا۔

اﷲ آپ کے مال جان کی حفاظت فرمائے۔ کامونکے میں بہت جلد آئی ہسپتال کا آغاز بھی کردیا جائیگا۔اجتماعی شادیاں 3نومبر بروز بدھ کو سلام میرج ہال میں منعقد ہونگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں